ٹیکنالوجی

انسان کے دماغ میں چپ لگا دی گئی، ایلون مسک کا نیا تجربہ

Web Desk

انسان کے دماغ میں چپ لگا دی گئی، ایلون مسک کا نیا تجربہ

انسان کے دماغ میں چپ لگا دی گئی، ایلون مسک کا نیا تجربہ

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس(سابقہ ٹوئٹر) کے مالک ایلون مسک کی کمپنی ’نیورالنک‘ نے انسان کے برین میں پہلی چپ لگا دی۔

تفصیلات کے مطابق ارب پتی شخصیت ایلون مسک نے اتوار کو ایکس پر ایک ٹویٹ میں بتایا کہ نیورالنک نے انسان میں پہلی برین چپ لگائی ہے۔

ایلون مسک کا کہنا تھا کہ اسٹارٹ اپ نیورالنک نے پہلی بار ایک انسانی مریض میں برین چپ لگائی ہے، مریض فالج کا شکار تھا جو اپنے خیالات کے ذریعے اب برین چپ کی مدد سے آلات کو قابو کر سکے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ مریض امپلانٹ کے بعد اب رو بہ صحت ہے، اور امپلانٹ کے ابتدائی نتائج مثبت ہیں، چپ کے ذریعے دماغ کے اندر نیورونز کی سرگرمی (نیورون اسپائک) نظر آنے لگی ہے۔

انسان کے دماغ میں چپ لگا دی گئی، ایلون مسک کا نیا تجربہ

امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے گزشتہ سال اس کمپنی کو انسانوں پر برین چپ امپلانٹ کی جانچ کرنے کے لیے پہلے ٹرائل کی اجازت دی تھی۔

 اب چِپ ٹرائل میں نیورون اسپائک کی حوصلہ افزا نشان دہی ہو رہی ہے۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے مطابق اسپائکس دراصل نیورونز کی سرگرمی ہے، یعنی ایسے خلیات جو دماغ کے اردگرد اور جسم کو معلومات بھیجنے کے لیے برقی اور کیمیائی سگنل استعمال کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ ایلون مسک کی یہ کمپنی دراصل دماغ اور کمپیوٹر کے درمیان بغیر تار والے انٹرفیس (نقطہ اتصال) کی آزمائش کر رہی ہے تاکہ یہ دیکھا جا سکا کہ پیوندکاری اور سرجیکل روبوٹ کا استعمال محفوظ ہے۔

تازہ ترین