انفوٹینمنٹ

نوازالدین صدیقی کو کام نہ ملا تو کیا کریں گے؟

اداکار کا حوصلہ بلند

Web Desk

نوازالدین صدیقی کو کام نہ ملا تو کیا کریں گے؟

اداکار کا حوصلہ بلند

نوازالدین صدیقی کو کام نہ ملا تو کیا کریں گے؟

بالی وڈ کے نامور اداکار نوازالدین صدیقی نے اپنے کیریئر کے بارے میں بات کرتے ہوئے ایک متاثر کنُ انکشاف کردیا۔

’رئیس‘ اور ’گینگز آف واسے پور‘ فلموں سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار نوازالدین صدیقی نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ پر اپنے کیریئر کے بارے میں بات کی۔

اداکار نے پوڈ کاسٹ میں اعتراف کیا کہ انہوں نے کبھی بھی خود کو ایک کامیاب اداکار تصور نہیں کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا 'میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں یہ چیزیں کر سکوں گا کیونکہ میں تھوڑا سا آرام پسند تھا۔ میں ایک ٹیوب لائٹ تھا۔ میں ہر قدم پر لڑکھڑاتا تھا اور چیزوں کو سمجھنے میں وقت لگاتا تھا۔'

انہوں نے بتایا کہ 2005 اور 2006 ان کے کیرئیر میں اہم موڑ تھے جس میں انہیں فلموں میں کام کرنے کی آفرز ملنے لگیں تھیں۔

نوازالدین صدیقی نے کہا کہ اگر کل کو انہیں فلموں میں کوئی کام نہ ملا تو وہ کام کی بھیک نہیں مانگے گے بلکہ اپنا سارا سازو سامان بیچ کر خود اپنی ایک فلم بنائیں گے اگر وہ ایسا نہ کرپائے تو پھر وہ اداکاری سڑکوں ، ٹرینوں یا بسوں میں کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اداکاری اہم ہے، لیکن فلموں میں اداکاری اہم نہیں ہے۔

نوازالدین صدیقی کو آخری بار فلم ’ہدی‘ میں دیکھا گیا تھا، وہ جلد ہی ’نورانی چہرا‘ اور ’بولے چوڑیاں‘ میں نظر آئیں گے۔

تازہ ترین