انفوٹینمنٹ

نوازالدین کو تامل فلم کرکے پچھتاوا ہونے لگا؟

’مجھے ایسا لگا کہ میں نے سب کو بےوقوف بنایا‘

Web Desk

نوازالدین کو تامل فلم کرکے پچھتاوا ہونے لگا؟

’مجھے ایسا لگا کہ میں نے سب کو بےوقوف بنایا‘

نوازالدین کو تامل فلم  کرکے پچھتاوا ہونے لگا؟

اپنی منفرد اداکاری سے مداحوں کے دلوں میں گھر کرنے والے نوازالدین کہتے ہیں وہ سپر اسٹار رجنی کانت کے ساتھ جنوبی بھارت کی تامل فلم کرنے پر خود کو مجرم تصور کر رہے ہیں۔

نوازالدین صدیقی نے تامل انڈسٹری میں فلم ’پیٹا‘ سے ڈیبیو کیا، اس فلم میں انکے ساتھ جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والے سپر اسٹار رجنی کانت نے بھی فلم میں کام کیا۔

اپنے ایک انٹرویو کے دوران نوازالدین صدیقی کا کہنا تھا کہ میں نے اس چیز کے پیسے وصول کیے جس کے بارے میں میں جانتا ہی نہیں، مجھے ایسا لگا کہ میں نے سب کو بےوقوف بنایا۔

نوازالدین صدیقی کا کہنا تھا کہ میں تو صرف لپ سنکنگ کر رہا تھا، کئی الفاظ ایسے تھے جو میں سمجھ نہیں سکا، لیکن میں یہ کر رہا تھا۔

نوازالدین صدیقی کا کہنا تھا بظاہر سب کچھ اچھا ہوگیا، لیکن اگر آپ کو اس کے پیسے ملتے ہیں تو آپ اپنے آپ سے سوال پوچھیں کہ کیا میں فراڈ تو نہیں کر رہا۔

تازہ ترین