پاکستان

موبائل فون پر پابندی، 12 سالہ بچے نے خود کشی کر لی

12 سالہ ایان نے کمرے میں پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔

Web Desk

موبائل فون پر پابندی، 12 سالہ بچے نے خود کشی کر لی

12 سالہ ایان نے کمرے میں پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔

رائیونڈ سٹی میں بچے کی خودکشی کا واقعہ، فوٹو بشکریہ گوگل
رائیونڈ سٹی میں بچے کی خودکشی کا واقعہ، فوٹو بشکریہ گوگل

رائیونڈ سٹی میں موبائل فون نہ دینے پر 12 سالہ بچے نے خود کشی کر لی۔

لاہور کے علاقے رائیونڈ سٹی میں ایک بچے نے ماں سے موبائل فون مانگ لیا، ماں نے انکار کیا تو بچے نے خود کو پھانسی لگا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

پولیس حکام کے مطابق اہل خانہ نے بتایا کہ 12 سالہ محمد ایان نے والدہ سے موبائل فون مانگا تھا، ایان کی والدہ نے موبائل فون نہ دیا اور پڑوسیوں کے گھر چلی گئی، جب خاتون واپس گھر پہنچی تو ایان کی پھندا لگی لاش ملی۔

پولیس نے بتایا کہ ایان نے دیوار پر پڑے بانس میں رسی ڈال کر پھندا لگایا تھا، اہلکاروں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں، اور اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہے۔

دوسری طرف لاہور میں ساندہ کے علاقے حکیماں والا بازار میں چچا کے ہاتھوں بھتیجے کے قتل کا واقعہ پیش آیا ہے۔

 25 سالہ عمر کو چچا ادریس نے چھری کے وار سے زخمی کیا تھا، پولیس کے مطابق مضروب میو اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا، واقعہ گھریلو لڑائی جھگڑے کا نتیجہ بتایا گیا۔

تازہ ترین