کھیل

چیمپئینز ٹرافی 2025، بھارتی ٹیم کی پاکستان آمد متوقع؟

بھارتی بورڈپاکستان نہ جانے کے فیصلے کو برقرار رکھے گا۔

Web Desk

چیمپئینز ٹرافی 2025، بھارتی ٹیم کی پاکستان آمد متوقع؟

بھارتی بورڈپاکستان نہ جانے کے فیصلے کو برقرار رکھے گا۔

چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے بھارتی ٹیم کو پاکستان نہیں جانا چاہیے، فوٹو بشکریہ گوگل
چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے بھارتی ٹیم کو پاکستان نہیں جانا چاہیے، فوٹو بشکریہ گوگل

پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 میں بھارتی ٹیم کی آمد سے متعلق اسپورٹس منسٹر انوراگ ٹھاکر کا حیران کن بیان سامنے آگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسپورٹس منسٹر انوراگ ٹھاکر سے سوال کیا گیا کہ 2025 آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کیلئے کیا بھارت کی ٹیم پاکستان جائے گی؟ جس پر انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی بورڈ (بی سی سی آئی) پاکستان نہ جانے کے فیصلے کو برقرار رکھے گا۔

چیمپئینز ٹرافی 2025، بھارتی ٹیم کی  پاکستان آمد متوقع؟

کھیل میں سیاسی بیان دیتے ہوئے بھارتی منسٹر انوراگ ٹھاکر نے الزام عائد کیا کہ جب میں بی سی سی آئی کا سربراہ تھا تو میرا مؤقف صاف تھا کہ دو چیزیں ایک ساتھ نہیں چل سکتیں۔ 

آپ ہندوستان میں دہشت گردی پھیلائیں، گولیاں چلائیں، بم نصب کرنے کی کوشش کریں اور پھر کرکٹ کھیلنے کی بات کریں، پہلے گولیاں چلانا بند کریں اور دہشت گردی بند کریں پھر اسٹیڈیم آباد ہوجائیں گے۔

انہوں نے اس بات پر روز دیا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کو کرکٹ کھیلنے کیلئے پاکستان نہیں جانا چاہیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال پاکستان نے سری لنکا کے ساتھ مل کر ایشیاکپ کی میزبانی کی تھی، ابتدائی طور پر پاکستان کو ایونٹ کی میزبانی کرنا تھی لیکن بھارتی ٹیم کے پاکستان میں کھیلنے سے انکار کے باعث متبادل وینیو پر میچز کا انعقاد کیا گیا۔

تازہ ترین