کھیل

شعیب ملک نے ثنا جاوید سے شادی کرلی

دولہا بنے شعیب ملک نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر دلہن ثنا جاوید کے ہمراہ شادی کی تصاویر جاری کیں

Web Desk

شعیب ملک نے ثنا جاوید سے شادی کرلی

دولہا بنے شعیب ملک نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر دلہن ثنا جاوید کے ہمراہ شادی کی تصاویر جاری کیں

شعیب ملک نے ثنا جاوید سے شادی کرلی

قومی کرکٹر شعیب ملک نے اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی کرلی۔

دولہا بنے شعیب ملک نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر دلہن ثنا جاوید کے ہمراہ شادی کی تصاویر جاری کیں اور اپنی شادی کی خوشخبری سنائی۔

پوسٹ میں شعیب ملک نے پوسٹ کے کیپشن میں ’الحمد اللہ‘ کیساتھ قرآنی آیت ’اور ہم نے تمھیں جوڑا جوڑا پیدا کیا‘ لکھا۔

واضح رہے کہ یہ ثنا جاوید اور شعیب ملک دونوں کی دوسری شادی ہے،  ثنا جاوید نے گلوکار عمیر جیسوال سے پہلی شادی کی تھی جبکہ شعیب ملک کی پہلی شادی ثانیہ مرزا سے ہوئی تھی۔

خیال رہے کہ شعیب ملک اداکارہ ثنا جاوید سے قبل بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے  12 اپریل 2010 کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ ان کی شادی کی روایتی تقریب حیدرآباد، انڈیا میں ہوئی، اور اس کے بعد پاکستان کے سیالکوٹ میں ولیمہ کی تقریب ہوئی۔ جوڑے نے 2018 میں اپنے بیٹے اذہان کا استقبال کیا تھا۔

گزشتہ کچھ عرصہ سے دونوں میں علیحدگی کی افواہیں سرگرم تھیں لیکن دونوں نے ہی اس معاملے پر چُپ سادھ رکھی تھی اور تردید یا تصدیق کرنے سے گریز کیا تھا۔

ثنا جاوید کی علیحدگی کی افواہیں:

ثنا جاوید سال 2020 میں عمیر جیسوال سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں، گزشتہ برس ثنا جاوید اور عمیر جسوال کی علیحدگی کی خبروں نے اُس وقت زور پکڑا جب سوشل میڈیا پر یہ خبر سامنے آئی کہ اس جوڑی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس سے وہ تمام تصاویر اور ویڈیوز کو ڈیلیٹ کردیا ہے جن میں یہ دونوں میاں بیوی ساتھ تھے۔

تازہ ترین