ٹیکنالوجی

واٹس ایپ کی دنیا میں ’ ٹیکسٹ فارمیٹنگ ٹولز’ کا تڑکا

Web Desk

واٹس ایپ کی دنیا میں ’ ٹیکسٹ فارمیٹنگ ٹولز’ کا تڑکا

واٹس ایپ کی دنیا میں ’ ٹیکسٹ فارمیٹنگ ٹولز’ کا تڑکا

انسٹنٹ میسجنگ  ایپ واٹس ایپ نے نئے ٹولزکا اضافہ کرکے صارفین کی بڑی پریشانی کا حل نکال دیا۔

واٹس ایپ بیٹا انفو کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ایکس پر سامنے آنے والی پوسٹ کے مطابق  واٹس ایپ جلد ایک نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری کر رہا ہے۔

پوسٹ کے مطابق اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے بیٹا (beta) ورژن میں ٹیکسٹ فارمیٹنگ ٹولز کا فیچر متعارف کرایا گیا ہے جسکے استعمال سےصارفین اپنے میسجز کو زیادہ بہتر طریقے سے کسٹمائز کر سکیں گے۔

اس سے قبل میسجز کے ٹیکسٹ کو بولڈ، اٹالک اور اسٹرائیک تھرو جیسے ٹولز سے بہتر بنانا ممکن تھا مگر اب ان میں مزید ٹولز کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔

ان نئے ٹولز میں کوڈ بلاکس، لسٹس اور quote بلاکس شامل ہیں۔

لسٹس سے صارفین اپنے ٹیکسٹ کے پیچھے نمبروں یا bullet پوائنٹس کا اضافہ کر سکیں گے۔

اسی طرح کوڈ بلاک واٹس ایپ میں کوڈ کی شیئرنگ اور پڑھنے کا عمل آسان بنائے گا۔

quote بلاک سے کسی پرانے میسج کے مخصوص حصے پر ریپلائی کرنے میں مدد مل سکے گی۔

صارفین کو نئے ٹولز سے ٹیکسٹ میسجز کا انداز بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

ابھی یہ فیچر بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے تو ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ تمام صارفین کو کب تک دستیاب ہوگا۔

تازہ ترین