انفوٹینمنٹ

خلیل الرحمان قمر کا ماہرہ خان سے شدید نفرت کا اظہار

مجھ سے زیادہ غصہ کسی کے پاس نہیں ہے

Web Desk

خلیل الرحمان قمر کا ماہرہ خان سے شدید نفرت کا اظہار

مجھ سے زیادہ غصہ کسی کے پاس نہیں ہے

خلیل الرحمان قمر کا ماہرہ خان سے شدید نفرت کا اظہار

پاکستانی اسکرپٹ رائٹر، ہدایتکار و شاعر خلیل الرحمان قمر  نے ایک بار پھر سخت الفاظ میں اداکارہ ماہرہ خان سے  نفرت کا اظہار کردیا۔

پاکستان سمیت بھارت میں بھی اپنی جاندار اسکرپٹس کے سبب پہچان حاصل کرنے والے مصنف خلیل الرحمان قمر حال ہی میں اداکار و میزبان احمد علی بٹ کی پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے۔

دورانِ گفتگو خلیل الرحمان مختلف موضوعات پر بات کرنے کے ساتھ لگے ہاتھوں  اداکارہ ماہرہ خان سے شدید نفرت کا اظہار کرکے شہہ سرخیوں میں آگئے۔

بات چیت کے دوران  شوبز انڈسٹری کے چند اداکاروں سے ناراضی اور تنازعات پر بات کرتے ہوئے خلیل الرحمان نے کہا کہ ’جس اداکار کے ساتھ میں نے دوسری بار کام کیا ہے اس کے ساتھ میری کوئی لڑائی نہیں ہے، جب آپ مجھے غصہ دکھائیں گے تو یاد رکھیں کہ پاکستان میں مجھ سے زیادہ غصہ کسی کے پاس نہیں ہے۔‘

احمد علی بٹ کی جانب سے ماہرہ خان سے ناراضی کی وجہ پوچھنے پر خلیل الرحمان  نے کہا کہ ’ماہرہ خان سے ناراض نہیں بلکہ اس کے عمل سے مجھے نفرت ہے، میں نفرت کرنے والا آدمی نہیں ہوں، ناراضی ختم ہوجاتی ہے لیکن نفرت ختم نہیں ہوتی۔‘

خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ ’نفرت ختم ہونے کے لیے ضروری ہے کہ ماہرہ خان مجھ سے معافی مانگے، اس سے زیادہ کچھ نہیں کرسکتا۔‘

لکھاری نے کہا کہ ’میرا اور ماہرہ خان سے عزت اور احترام کا رشتہ تھا، عائزہ خان کے بعد اگر میں نے  کسی کا احترام کیا ہے تو وہ ماہرہ خان تھی‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ماہرہ خان کے پاس آپشن تھا کہ وہ فون کال کے ذریعے مجھ سے وضاحت مانگتی، یہ ہم دونوں کی بدنصیبی ہے کہ اب ہم دنوں ایک ساتھ کام نہ کریں۔‘

یاد رہے کہ ماہرہ خان اور خلیل الرحمان کے درمیان حائل ہونے والی شدید نفرت کی وجہ ماہرہ خان کا ماضی کا ایک ٹوئٹ تھا ۔

ماہرہ خان نے اپنے جاری بیان میں لکھا تھاکہ،'وہ ٹی وی اسکرین پر عورتوں کی تضحیک کرنے والے شخص کی جانب سے ماروی سرمد کے لیے کہے گئے الفاظ پر حیران ہیں۔‘

اداکارہ نے ڈرامہ نگار کے نام کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’وہ وہی شخص ہیں، جنہیں عورتوں کی تضحیک کے بعد ایک کے بعد ایک پراجیکٹ دیا جاتا ہے۔‘

یہ وہ الفاظ تھے جنہوں نے آج تک خلیل الرحمان اور انکے درمیان نفرت کی ایک دیوار کھڑی کردی ہے۔

تازہ ترین