انفوٹینمنٹ

’اوم شانتی اوم‘ کے ’پپو‘ کی حالت اب کیسی؟ اہلیہ کا بڑا بیان

Web Desk

’اوم شانتی اوم‘ کے ’پپو‘ کی حالت اب کیسی؟ اہلیہ کا بڑا بیان

’اوم شانتی اوم‘ کے ’پپو‘ کی حالت اب کیسی؟ اہلیہ کا بڑا بیان

بالی وڈ کی سپر ہِٹ فلم ’اوم شانتی اوم‘ میں شاہ رخ خان کے دوست ’پپو‘ کا کردار نبھانے والے اداکار  شریاس تلپڑے کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد ان کی اہلیہ نے اپنے بیان میں اداکار کی طبیعت کے حوالے سے بتادیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار ر شریاس تلپڑے گزشتہ روز اپنی نئی فلم 'ویلکم ٹو دی جنگل' کی شوٹنگ کے دوران بے چینی کی شکایت محسوس ہونے پر اپنی اہلیہ کے ہمراہ گھر روانہ ہوگئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق شریاس جیسے ہی گھر پہنچے تو ان کی بے چینی میں اضافہ ہونے لگا۔ انکی اہلیہ انہیں قریبی اسپتال لے کر جارہی تھیں کہ راستے میں انہیں دل کا دورہ پڑ گیا۔

شریاس کو فوری طور پر انجیوپلاسٹی کے لیے اسپتال میں داخل کرلیا گیا جس کے حوالے سے جان کر اداکار کے مداح بے حد پریشان دکھائی دیے۔

اب شریاس کی اہلیہ دیپتی تلپڑے نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ جاری کی ہے جس میں انہوں نے شوہر کی طبیعت کے حوالے سے  آگاہ کیا۔

انہوں نے لکھا کہ ’ میرے شوہر کی طبیعت کی خرابی کے سبب ملنے والی محبت اور  دعاؤں کیلئے آپ سب کی تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔ میں یہ بہت خوشی کےساتھ بتانا چاہتی ہوں کہ اب شریاس کی حالت خطرے سے باہر ہے اور آئندہ چند روز میں انہیں اسپتال سے چھٹی مل جائیگی‘۔

انہوں نے مزید تحریر کیا کہ ’ میڈیکل ٹیم کی بہترین کارکردگی اور بروقت علاج کے سبب یہ ممکن ہوسکا ہے جس کے لیے ہم میڈیکل ٹیم کے بھی شکر گزار ہیں‘۔

دیپتی نے مزید لکھا کہ ’ شریاس اس وقت ریکوری کے مراحل سے گزر رہے ہیں اور اس دوران ہماری گزارش ہے کہ ہماری پراویسی کا خیال رکھا جائے‘۔

واضح رہے کہ شریاس تلپڑے کی فلمی کریئر میں ’گول مال‘ ، ’اقبال‘ ، ’ہاؤس فل‘  اور ’دوڑ ‘ جیسی سپر ہٹ فلمیں شامل ہیں۔

تازہ ترین