کھیل

دھونی کے بعد دھونی کی 7 نمبر شرٹ بھی ریٹائر

لیجنڈری کرکٹر کے حوالے سے اہم فیصلہ سامنے آگیا

Web Desk

دھونی کے بعد دھونی کی 7 نمبر شرٹ بھی ریٹائر

لیجنڈری کرکٹر کے حوالے سے اہم فیصلہ سامنے آگیا

دھونی کے بعد دھونی کی 7 نمبر شرٹ بھی ریٹائر

انڈین کرکٹ بورڈ نے لیجنڈری کرکٹر مہندرا سنگھ دھونی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے بھارتی کرکٹ ٹیم میں شامل تمام کھلاڑیوں کے لیے اہم اطلاع دے دی۔

بھارت کے سابق کپتان ایم ایس دھونی کو بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی ) کی جانب سے شاندار خراج تحسین پیش کیا گیا۔ کرکٹ بورڈ نے ایم ایس دھونی سے وابستہ نمبر 7 جرسی کو ریٹائر کرتے ہوئے کھلاڑیوں کی پہنچ سے دور کردیا۔

ذرائع کے مطابق بی سی سی آئی کی جانب سے کھلاڑیوں کو مطلع کیا گیا ہے کہ نمبر 7 کی اس آئیکونک شرٹ کا انتخاب نہ کیا جائے۔

میڈیا کی ایک رپورٹ میں بھارتی کھلاڑیوں کے لیے نمبر 7 شرٹ شیلف سے دور کردیے جانے کی تصدیق بھی کردی گئی ہے۔

اس سے قبل سچن ٹنڈولکر کی 10 نمبر کی شرٹ بھی کرکٹرز کی شیلف سے اتار دی گئی تھی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ شرٹ نمبر 7 کو دھونی کے لیے مختص کردیا گیا ہے جو آئی سی سی ایونٹس میں بھارتی تاریخ کے سب سے کامیاب کپتان رہے ہیں ۔

دوسری جانب سچن ٹنڈولکر کی نمبر 10 شرٹ کو پہلے ہی ریٹائر کر کرکے ان کی خدمات کے عوض خراج تحسین پیش کردیا گیا تھا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ تیز گیند باز شاردول ٹھاکر نے اپنے ابتدائی دنوں کے دوران مختصر مدت کے لیے 10 نمبر والی شرٹ پہنی تھی جس کے چرچے ہونے کے بعد شرٹ کو فوری طور پر ریٹائر کر دیا گیا تھا تاہم اسی وجہ سے 7 نمبر والی شرٹ کو پہلے ہی کھلاڑیوں کی پہنچ سے دور کر دیا گیا ہے۔ 

تازہ ترین