انفوٹینمنٹ

شرمیلا ٹیگور کا فیملی کیساتھ شاندار سالگرہ کا جشن

تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

Web Desk

شرمیلا ٹیگور کا فیملی کیساتھ شاندار سالگرہ کا جشن

تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

شرمیلا ٹیگور کا فیملی کیساتھ شاندار سالگرہ کا جشن

بالی وڈ کی لیجنڈری اداکارہ شرمیلا ٹیگور نے اپنی 79ویں سالگرہ فیملی کے ساتھ شاندار انداز میں منائی۔ سیف علی خان، کرینہ کپور، سوہا علی خان، کنال کیمو اور صبا پٹودی نے نیک تمناؤں کے ساتھ بھرپور شرکت کی۔

سالگرہ کے موقع پر تصویروں کا خوبصورت البم ترتیب دیا گیا جس میں سیف علی خان، کرینہ کپور، سوہا علی خان، کنال کیمو اور صبا پٹودی شامل سمیت پوتے سارہ، ابراہیم، تیمور، جیہ اور عنایہ نومی بھی شامل تھے۔

کرینہ کپور نے اپنی ساس کے ساتھ ایک پیاری تصویر شیئر کی۔

کیپشن میں کرینہ نے لکھا 'ساسوں ماں کی سالگرہ۔'

شرمیلا ٹیگور کی بیٹی سوہا علی خان نے پوری فیملی کے ساتھ ایک دلکش تصویر شئیر کرتے ہوئے ماں کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔

کیپشن میں لکھا 'ہیپی برتھ ڈے امّو۔'

سارہ علی خان نے بھی اپنے ددیال کے ساتھ ایک تصویر شئیر کرتے ہوئے دادی کو سالگرہ وش کی ۔

کیپشن لکھا 'ہیپی برتھ ڈے بڑی اماں'۔

شرمیلا ٹیگور اب تک کئی کامیاب بالی وڈ فلموں میں کام کرچکی ہیں جن میں آرادھنا، چپکے چپکے، امر پریم سمیت کئی فلمیں شامل ہیں۔

شرمیلا ٹیگور کی شادی 1969 میں لیجنڈری کرکٹر منصور علی خان پٹودی سے ہوئی ۔ 1970 میں بیٹے اداکار سیف علی خان کی پیدائش ، بیٹی صبا کی پیدائش 1976 میں جبکہ سب سے چھوٹی بیٹی اداکارہ و مصنفہ سوہا علی خان 1978 میں پیدا ہوئیں۔

سیف علی خان نے 1991 میں اداکارہ امریتا سنگھ سے شادی کی تھی جس سے ان کی ایک بیٹی سارہ علی خان اور ایک بیٹا ابراہیم علی خان ہیں۔

سیف علی خان نے 2012 میں کرینہ سے دوسری شادی کی جس سے ان کے دو بیٹے تیمور اور جیہ ہیں۔

شرمیلا کی بیٹی سوہا علی خان کی شادی 2015 میں اداکار کنال کیمو سے ہوئی۔ ان کی ایک بیٹی ہے جس کا نام عنایہ نومی ہے۔

تازہ ترین