انفوٹینمنٹ

تمہاری شادی فوراََ ٹوٹ جائے گی، شرمیلا ٹیگور

Web Desk

تمہاری شادی فوراََ ٹوٹ جائے گی، شرمیلا ٹیگور

تمہاری شادی فوراََ ٹوٹ جائے گی، شرمیلا ٹیگور

بالی ووڈ کی ماضی کی معروف اداکارہ شرمیلا ٹیگور نے کہا ہے کہ لوگ پیشگوئی کرتے تھے کہ اگر میں نے فلموں میں کام جاری رکھا تو میری شادی ایک سال بھی نہیں چلے گی۔

1960 کی دہائی کی اداکارہ شرمیلا ٹیگور کی شادی نواب منصور علی خان پٹودی سے 27 دسمبر 1968 میں ہوئی تھی، انہوں نے اپنے 60 سال سے زیادہ طویل کیریئر کے دوران بہت سی کامیاب فلموں میں کام کیا۔

سینئر اداکارہ شرمیلا ٹیگور نے اس مشورے کے بارے میں گفتگو کی جو انہیں شادی کے بعد دیا گیا تھا، جس میں چند لوگوں نے انہیں فلموں میں کام کرنے کے خلاف وارننگ دی اور کہا کہ اس سے ان کی شادی متاثر ہوگی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شرمیلا ٹیگور نے ایک گفتگو کے دوران شادی اور ماں بننے سے خواتین کی حیثیت میں ہونے والی تبدیلی پر بات کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلی بار اس کا مظاہرہ اس وقت دیکھا جب 1969 کی فلم ارادھنا کی بڑے پیمانے پر کامیابی کے بعد میں ایک ریلوے اسٹیشن پر اپنے تین سالہ بیٹے کے ساتھ رات گئے پھنس گئی تو وہاں پر فوراً لوگوں کا ایک بڑا مجمع اکٹھا ہوگیا۔

پہلے تو میں ایسی صورت میں گھبرا جاتی تھی لیکن اس بار صورتحال مختلف تھی کیونکہ اب میں ایک ماں تھی، تب مجھے اندازہ ہوا کہ میری شادی اور ماں بننے سے مجھے ایک خاص مقام ملا ہے۔

ان کے مطابق اب میں قابل احترام تھی، کیونکہ اس وقت میرا ایک شوہر تھا اس لیے میں صرف ایک اداکارہ نہیں بلکہ معاشرے کی فرد تھی۔

واضح رہے کہ جہاں تک میری شادی اور ماں بننے کے بعد فلمی کیریئر کا تعلق تھا تو اس سے کوئی مسئلہ پیدا نہیں ہوا۔

تازہ ترین