کھیل

بابر اعظم کی لامبورگینی نے 'ٹارزن' کو مات دے دی

بابر اعظم اور ٹارزن میں جنگ چھڑ گئی

Web Desk

بابر اعظم کی لامبورگینی نے 'ٹارزن' کو مات دے دی

بابر اعظم اور ٹارزن میں جنگ چھڑ گئی

بابر اعظم کی لامبورگینی نے ٹارزن کو مات دے دی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے گاڑیوں کی کلیکشن میں جامنی 'لامبورگینی' کا اضافہ کرکے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا۔

سوشل میڈیا پر ایک تصویر خوب گردش کرتی نظر آرہی ہے جس میں سابق کپتان بابر اعظم گیراج میں کھڑی جامنی رنگ کی  'لامبورگینی' کے ساتھ پوز دیتے نظر آرہے ہیں۔

بھارتی روپے میں 7.8 کروڑ اور پاکستانی کرنسی کے مطابق تقریباً 26 کروڑ روپے مالیت کی اس گاڑی کے ساتھ بابر اعظم کی تصویر جیسے ہی  منظر عام پر آئی پورا سوشل میڈیا بابر اور 2004 کی ایکشن تھریلر فلم 'ٹارزن، دی ونڈر کار' پر مبنی میمز سے بھر گیا۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بابراعظم کی نئی خوبصورت گاڑی کی تعریفوں کے ساتھ ساتھ سابق کپتان کی جامنی 'لامبورگینی' کاموازنہ  بالی وڈ فلم  'ٹارزن، دی ونڈر کار' میں دکھائی جانے والی گاڑی سے کیا جا رہا ہے جس میں پوری فلم کی کہانی کا محور بننے والی گاڑی کا رنگ بھی جامنی تھا۔

اس صارف نے مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ ،'بابر کے دشمنوں، اب چھپنے کی جگہ ڈھونڈو کیونکہ  اجے دیوگن بدلہ لینے آ رہا ہے'۔

ایک اورصارف نے لکھا کہ،' یہ گاڑی بابر دن میں چلاتے ہیں اور  اجے دیوگن کا بھوت رات کو اسے چلاتا ہے'۔

واضح رہے کہ بابر اعظم کی جانب سے تاحال تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی کہ وائرل تصویر میں نظر آنے والی جامنی لامبور گینی ان کی ملکیت ہے یا نہیں۔

یاد رہےکہ حال ہی میں بابر اعظم کو انکے اہلِ خانہ کی جانب سے عالیشان سفیدآڈی ای ٹرون جی ٹی اسپورٹس کار تحفے میں دی گئی تھی۔

تازہ ترین