سوشل میڈیا

لاریب خالد اور زرناب فاطمہ کے مایوں کی تصاویر وائرل

’زاریب‘ کے مداح خوشی سے جھوم اٹھے

Web Desk

لاریب خالد اور زرناب فاطمہ کے مایوں کی تصاویر وائرل

’زاریب‘ کے مداح خوشی سے جھوم اٹھے

لاریب خالد اور زرناب فاطمہ کے مایوں کی تصاویر وائرل

پاکستانی ٹک ٹاکر و انسٹاگرام انفلوئنسر لاریب خالد اور ان کی محبت زرناب فاطمہ کی مایوں کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

لاریب خالد اور زرناب کی دوستی کا سفر ایک پاکستانی گیم شو پر شروع ہوا جو آہستہ آہستہ محبت کے رشتے میں تبدیل ہوگیا اور اس جوڑی کو ’زاریب‘ کا نام دے دیا گیا۔

لاریب نے رواں سال مارچ کے مہینے میں بے انتہا خوبصورت اور فلمی انداز میں زرناب فاطمہ کے ساتھ نکاح کیا تھا جس کی تصاویر نے جاری ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین کے دل چھو لیے تھے۔

لاریب نے زرناب کو سرپرائز دیتے ہوئے عروسی جوڑے میں ملبوس ہوکر  انکے ساتھ ہوا میں لہراتے ہوئے جھولے پر بیٹھ کر نکاح کے دن کی یادگار فوٹو گرافی کروائی تھی اور شادی کرنے والے جوڑوں کو فوٹو شوٹ کیلئے ایک منفرد آئیڈیا دیا تھا۔

نکاح کے آٹھ ماہ بعد اب زرناب کی رخصتی ہونے جارہی ہے جس کے بعد وہ لاریب کے گھر کا مستقل حصہ بن جائیں گی۔

شادی کی تقاریب کا آغاز چند روز قبل ’مشاعرے‘ سے کیا گیا جس میں ان کے ساتھی ٹک ٹاکرز نے شرکت کی اور تقریب کو زینت بخشی جبکہ 21 نومبر کو اس ’زاریب‘ کے مایوں کا انعقاد کیا گیا۔

لاریب اور زرناب دونوں نے ہی اپنے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس خوشیوں سے بھرپور دن کی تصاویر اور ویڈیوز جاری کی ہیں جن کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

اس موقع پر لاریب خالد نے سفید قمیص و ٹراؤزر کے ساتھ پرنٹڈ واسکٹ پہنی جبکہ زرناب نے مایوں کی مناسبت سے دلکش نارنگی پھول کے ڈیزائن والا سفید جوڑا پہنا۔

دونوں کی محبت کی بھرپور عکاسی کرتی تصاویر کو ان کے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے جبکہ ان کے پرستار انکی جوڑی کی سلامتی کیلئے دعائیہ کلمات بھی کمنٹ سیکشن میں لکھتے نظر آرہے ہیں۔

تازہ ترین