پاکستان

'فلسطین' کی پینٹنگ، ظفر عباس کا طالبہ کو 2 لاکھ کا انعام

Web Desk

'فلسطین' کی پینٹنگ، ظفر عباس کا طالبہ کو 2 لاکھ کا انعام

فلسطین کی پینٹنگ، ظفر عباس کا طالبہ کو  2 لاکھ کا انعام

ظفر عباس نے فلسطین کی پینٹنگ بنانے پر سرکاری اسکول کی 13 سالہ طالبہ کو 2 لاکھ روپے بطور تحفہ پیش کردیے۔

فلاحی تنظیم  'جے ڈی سی' کے روح رواں ظفر عباس نے لاڑکانہ کے ایک سرکاری اسکول کی 13  سالہ طالبہ کو اپنی مصوری میں فلسطین کے مناظر  دکھانے پر 2 لاکھ بطور تحفہ پیش کردیا۔

فنکارہ نے اپنی مصوری میں فلسطین کو درپیش شدید مشکلات کو اجاگر کیا تھا، طالبہ کی فلسطین کے ساتھ ہمدردی اور محبت دیکھ کر'جے ڈی سی'فاؤنڈیشن پاکستان نے نا صرف انکے ٹیلنٹ کو سراہا بلکہ دل کھول کر اسے2 لاکھ روپے انعام میں دے دیے۔

بعد ازاں اس طالبہ نے اشکبار آنکھوں کے ساتھ اپنی پینٹنگ ظفر عباس کو تحفے کے طور پر پیش کی۔

واضح رہے کہ  یہ عمل نہ صرف آرٹ کی اہم پیغامات پہنچانے کی صلاحیت پر زور دیتا ہے بلکہ ہمدردی کے اثرات کو بھی ظاہر کرتا ہے۔

تازہ ترین