انفوٹینمنٹ

پاکستانی مردوں کی سوچ دقیانوسی ہے، انوشے اشرف

یکے بعد دیگرے احمقانہ تبصرے

Web Desk

پاکستانی مردوں کی سوچ دقیانوسی ہے، انوشے اشرف

یکے بعد دیگرے احمقانہ تبصرے

پاکستانی مردوں کی سوچ دقیانوسی ہے، انوشے اشرف

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ اور معروف وی جے انوشے اشرف نے پاکستانی مردوں کی سوچ کو دقیانوسی قرار دےدیا۔

حال ہی میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین رمیز راجہ کا ہندوستان کی معروف ڈیزائنراور اداکارہ مسابا گپتا کے والدین کے لیے طنزیہ قہقہہ لگانا جیسے جرم بن گیا۔

ویوین رچرڈز اور بھارتی اداکارہ نینا گپتا کی بیٹی مسابا گپتا نے سوشل میڈیا پر رمیز راجا کو انکے والدین کا مذاق بنانے پر تنقید کا نشانہ بنایا اور معتصبانہ ہنسی پرانہوں نے لکھا کہ،’پاکستان کے قومی چینل پر آپ کو میرے والدین کا مذاق بناتے اور ہنستے دیکھ کر شدید افسوس ہوا جس پر دنیا نے تقریبا 30 سال پہلے ہنسنا بند کر دیا تھا۔

مسابا گپتا نے رمیز راجا کو دھمکی دیتے ہوئے مزید لکھا تھا کہ ،’اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ کون ہیں، میں آپ کو نسل پرستی اور میری والدہ کو شرمندہ کرنے پر بے نقاب کروں گی، یہ اب بھی میری جنگ ہے’۔

بعد ازاں اداکارہ انوشے اشرف نے انسٹاگرام پر مسابا گپتا کی اسٹوری کو ری شیئر کرتے ہوئے پاکستانی مردوں کی سوچ کو دقیانوسی قرار دےدیا۔

اداکارہ نے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری سابق کرکٹر ویوین رچرڈز اور بھارتی اداکارہ نینا گپتا کی بیٹی، فیشن ڈیزائنر مسابا گپتا کی حمایت کرتے ہوئے لکھا کہ،'واہ! بیشتر پاکستانی مردوں کی سوچ آج سے کم از کم 30 سال پرانی ہے، یکے بعد دیگرے احمقانہ تبصرے، معمول کی جنس پرستی ان کا خاصہ ہے'۔

اداکارہ کی پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد  پاکستانی مردوں سے متعلق انوشے اشرف کے خیالات پر  اتفاق کرتی نظر آئی۔

تازہ ترین