اسکینڈلز

پوسٹ پارٹم ڈپریشن میں طلاق لینا چاہتی تھی، ثناء

ثنا عسکری نے زندگی کے دلسوز لمحات کی روداد سنادی

Web Desk

پوسٹ پارٹم ڈپریشن میں طلاق لینا چاہتی تھی، ثناء

ثنا عسکری نے زندگی کے دلسوز لمحات کی روداد سنادی

پوسٹ پارٹم ڈپریشن میں طلاق لینا چاہتی تھی، ثناء

پاکستانی اداکارہ ثناء عسکری نے پوسٹ پارٹم ڈپریشن اور والدہ کی مہلک بیماری کے سبب شوہر و یوٹیوبر منہاج علی عسکری سے طلاق لینے کے متعلق ہوشربا انکشاف کردیا۔

حال ہی میں ثناء عسکری نے نجی ٹیلی ویژن کے مارننگ شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے بیٹے کی پیدائش کے ساتھ زندگی میں آنے والے بڑے طوفان کے متعلق کھل کر بات کی۔

اداکارہ نے بتایا کہ ' بیٹے کی پیدائش ہوئی اور ایک دن ریگولر چیک اپ کیلئے ڈاکٹر کو دکھانے جا رہی تھی کہ والدہ نے بغل کے قریب تکلیف کا بتایا تو میں انکو بھی اپنے ساتھ لے گئی، الٹرا ساؤنڈ اور میمو کے بعد ہمیں پتہ چلا کہ والدہ کینسر کی چوتھی اسٹیج پر ہیں۔'

ثناء نے انکشاف کیا کہ ' یہ خبر مجھ پر قیامت بن کر ٹوٹی لیکن میں اپنے جذبات پر قابو کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی تھی، میں اپنی والدہ کی دیکھ بھال کیلئے بیٹے سمیت ان کے گھر چلی گئی کہ میں اکلوتی بیٹی ہوں مجھے ہی ان کا ہر کام کرنا ہے۔'

اداکارہ نے بتایا کہ ' میری آنکھوں کے سامنے والدہ کی طبیعت بد سے بدتر ہوتی جارہی تھی اور میں کچھ نہیں کر پارہی تھی اور اس کے ساتھ ہی میں پوسٹ پارٹم ڈپریشن سے بھی گزر رہی تھی لیکن مجھے اس کا علم نہیں تھا۔'

ثناء عسکری نے مزید بتایا کہ ' اس مشکل وقت میں لوگ میرے بیٹے نائل کی صحت پر تبصرے کرتے کہ اتنا کمزور ہے جس کے سبب میں اندر ہی اندر گھلنے لگی کہ نہ میں ایک بیٹی اچھی ہوں اور نہ ہی ماں، اس سب کا غصہ میں نے اپنے شوہر منہاج پر نکالنا شروع کردیا۔'

ثناء عسکری نے کہا کہ ' اس وقت مجھے منہاج سے نفرت ہوگئی تھی، وہ مجھ سے باقاعدگی سے ملنے آتا تھا لیکن میں اس پر غصہ کرتی اور وہ خاموشی سے میری باتیں سنتا تھا، اسی دوارن میں طلاق کے فیصلے تک جاپہنچی تھی لیکن پھر میری ایک سہیلی نے سائکولوجسٹ کو دکھانے کا مشورہ دیا اور میں تھراپی لینے لگی۔'

ثناء عسکری نے یہ بھی بتایا کہ ' سائکولوجسٹ کے بتانے پر ہی مجھے پتہ چلا کہ مجھ میں تمام منفی خیالات پوسٹ پارٹم ڈپریشن کے سبب جنم لے رہے تھے اور میں غلط فیصلے لیتی جارہی تھی۔'

واضح رہے کہ ثناء عسکری اور منہاج علی عسکری سال 2015 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور 2016 میں ان کے ہاں بیٹے ریان عسکری کی پیدائش ہوئی۔

تازہ ترین