پاکستان

سفاک دل والدکے ہاتھوں ’ابو’ نہ پکارنے پر 8 سالہ بیٹا قتل

Web Desk

سفاک دل والدکے ہاتھوں ’ابو’ نہ پکارنے پر 8 سالہ بیٹا قتل

سفاک دل  والدکے ہاتھوں ’ابو’ نہ پکارنے پر 8 سالہ بیٹا قتل

کراچی کے علاقے سعود آباد میں سفاک دل باپ نے ’ابو’ نہ پکارنے پر اپنے ہی 8 سالہ بیٹے کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے بھینس کالونی سے 18 اکتوبر کو 8 سال کے بچے امان کی لاش ملی جس کی گمشدگی کی رپورٹ بچے کے باپ نے 23 اکتوبر کو سعود آباد تھانے میں جمع کرائی تھی۔

پولیس کے مطابق دوران تفتیش یہ بات سامنے آئی کہ معصوم  بچے کو اس کے باپ عامر نے ہی قتل کیا اور لاش 17 اکتوبر کوبھینس کالونی میں پھینک دی تھی۔

حکام کے مطابق ملزم نے بچے کو پرورش کے لیے اپنے دوست کو گود دے رکھا تھا، قتل سے چند روز قبل بچہ گھر اپنی ماں سے ملنے آیا ہوا تھا،ملزم نے پاپا نہ کہنے پر بچے پر تشدد کیا اور پھر قتل کر دیا۔

واضح رہے کہ بیٹے کے قاتل باپ کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ ملزم نے دوران تفتیش قتل کا اعتراف بھی کیا ہے۔

تازہ ترین