انفوٹینمنٹ

سشمیتا سین کا ’ہارٹ اٹیک’ سے متعلق اہم انکشاف

Web Desk

سشمیتا سین کا ’ہارٹ اٹیک’ سے متعلق اہم انکشاف

سشمیتا سین  کا ’ہارٹ اٹیک’ سے متعلق اہم انکشاف

بھارتی اداکارہ اور مس یونیورس کا اعزاز حاصل کرنے والی سشمیتا سین نے رواں سال دل کا دورہ پڑنے سے متعلق اہم انکشاف کردیا۔

اداکارہ سشمیتا سین نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ’مجھے سال میں دو بار اپنا طبی معائنہ کرانے کے باوجود دل کا دورہ پڑا۔’

اداکارہ نے بتایا کہ ’جس ماہ مجھے دل کا دورہ پڑا ٹھیک اس سے 6 ماہ قبل میں نے اپنا معائنہ کرایا تھا جس میں کوئی بھی تشویشناک پہلو سامنے نہیں آیا تھا۔’

ہندوستان ٹائمز سے بات چیت کے دوران اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ’فلم ’آریا 3’ کے ٹریلر میں آپ نے جو کچھ بھی ایکشن دیکھا ہے وہ سب میرے دل کا دورہ پڑنے کے ایک ماہ بعد شوٹ کیا گیا تھا’۔

انہوں نے بتایا کہ ٹریلر میں ایک سین دکھایا گیا جس میں اداکارہ گولی لگنے کے بعد زمین پر گر جاتی ہیں یہ سب  حقیقی زندگی کی طرح تھا۔

اداکارہ کا اپنی صحت سے متعلق مزید یہ بھی کہنا تھا کہ میرے والدین بھی دل کے مریض ہیں اسی لیے مجھے بھی غیر متوقع طور پر خیال آیا کہ مجھ میں بھی کہیں یہ جینیاتی مسئلہ نہ ہو اسی لیے مجھے اپنا طبی معائنہ کرانا چاہیے۔

یاد رہے کہ اداکارہ سشمیتا سین کو اُس وقت دل کا دورہ پڑا جب وہ ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر ریلیز ہونے والے شو ’آریا 3‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھیں۔

سشمیتا سین کو دل کا دورہ پڑ گیا

علاوہ ازیں اداکارہ سشمیتا سین آخری بار ’تالی’ میں نظر آئی تھیں۔

 ویب سیریز ٹرانسجینڈر شریگوری ساونت کی زندگی پر مبنی ہے، جنہوں نے بھارت میں تیسری جنس، خواجہ سرا بنانے کی لڑائی میں اہم کردار ادا کیا۔

تازہ ترین