صحت

صحت کا خزانہ، چائے پینے کے 5 بڑے فوائد

Web Desk

صحت کا خزانہ، چائے پینے کے 5 بڑے فوائد

صحت کا خزانہ، چائے پینے کے 5 بڑے فوائد

پاکستان میں سب سے زیادہ پیا جانے والا مشروب چائے ہے۔ اس میں کیلشئیم اور وٹامن ڈی پایا جاتا ہے۔

فوائد کے ساتھ ساتھ اس مشروب کے بعض نقصانات بھی ہیں جو اس کے زیادہ استعمال سے سامنے آتے ہیں جن میں قبض اور وزن میں اضافہ شامل ہیں۔

 بہرحال دودھ والی چائے دن میں کتنی بار پی جائے اس حوالے سے ’الرجل‘ میگزین کا معلوماتی مضمون پیشِ نظر ہے۔

ذہنی دباؤ میں کمی:

دودھ والی چائے پینے سے ذہنی دباؤ میں کمی آتی ہے جبکہ اس سے یادداشت بہتر اور تناؤ دور ہوتا ہے۔ دودھ والی چائے میں موجود کیفین جسم کو تازگی بھی عطا کرتی ہے۔

دودھ والی چائے میں موجود وٹامن ڈی اور پروٹین کی وجہ سے سیروٹونین نامی ہارمون کی سطح بہتر ہوتی ہے جس سے انسان کا موڈ خوشگوار ہوتا ہے۔

وزن پر قابو:

دودھ والی چائے کا زیادہ استعمال جہاں بعض افراد کے وزن بڑھنے کا باعث بنتا ہے وہاں اس سے بعض کا وزن کم بھی ہوسکتا ہے۔

دودھ میں موجود چِکنائی وزن بڑھانے کا باعث ہوتی ہے جبکہ چائے میں پایا جانے والا اینٹی آکسیڈنٹ میٹابولک ریٹ کو بڑھاتا ہے جو جسم میں پائی جانے والی چربی کو پِگھلانے کا باعث ہوتا ہے۔

جسمانی قوت:

چائے میں اینٹی آکسیڈنٹس جبکہ دودھ میں بڑی مقدار میں کیلشیئم اور پوٹاشیئم، وٹامن ڈی اور بی 12 پایا جاتا ہے، یہ تمام ہڈیوں اور جسم کے پٹھوں کے لیے بے حد اہم ہیں۔ 

طاقت کا سرچشمہ:

دودھ میں پایا جانے والے کاربوہائیڈریٹ اور دیگر عناصر جسم کو قوت فراہم کرنے کے لیے کافی مفید ہوتے ہیں۔

جلد کی صحت:

روزانہ مناسب مقدار میں دودھ پینے کے کافی فوائد ہیں خاص کر جلد کی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے دودھ اہم ہوتا ہے، اس سے بڑھاپے کے اثرات جلد ظاہر نہیں ہوتے۔

تازہ ترین