انفوٹینمنٹ

فلسطینیوں کیلئے 15 ملین کی امداد، عاطف اسلم نے دل جیت لیے

Web Desk

فلسطینیوں کیلئے 15 ملین کی امداد، عاطف اسلم نے دل جیت لیے

فلسطینیوں کیلئے  15 ملین کی امداد،  عاطف اسلم نے دل جیت لیے

پاکستانی گلوکار، اداکار اور نغمہ نگار  عاطف اسلم نے سرزمین انبیاء پر اسرائیلی خون ریزی اور نسل کشی کے بعد ہونے والے جانی اور مالی نقصان پر دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے بڑی امداد عطیہ کرکے ایک بار پھر مداحوں کے دل جیت لیے۔

7 اکتوبر کا دن تاریخ کا وہ دن ہے جب اسرائیل کی زمین فلسطین کی حمایتی تنظیم حماس کے جوابی فضائی  حملوں سے لرز اٹھی ،جس کی نتیجے میں کم ازا کم 22 اسرائیلی ہلاک ہوگئے۔

 اس دن کے بعد سے اسرائیل فلسطین تنازع روز بی روز مسلسل شدت اختیار کرتا جارہا ہے ہر گزرتا لمحہ فلسطینی بھائیوں کیلئے دردناک مناظر لے کر رونما ہورہا ہے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے جوابی کاروائی میں  غزہ کی پٹی پر حملوں سے اب تک 4ہزار سے زائد فلسطینی مسلمان شہید ہوچکے ہیں۔

اس روح فنا کردینے والے واقعات سے جہاں پوری مسلم برادری غم سے نڈھال ہے اور اللہ کی بارگاہ میں دعاگو ہے وہیں ہر کوئی اپنی استطاعت کے مطابق فلسطینی بھائیوں کی مدد کرتا دکھائی دے رہا ہے۔

 اس حوالے سے پاکستان کی الخدمت فاؤنڈیشن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ کی جس میں اُنہوں نے کہا کہ ‘فلسطین، غزہ کے متاثرین کے لیے معروف فنکار عاطف اسلم کی جانب سے 15 ملین روپے کے عطیات موصول ہوئی ہیں’۔

اُنہوں نے گلوکار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ‘اس مشکل وقت میں عاطف اسلم نے غزہ کے متاثرین کے لیے عطیہ دیا، ہم آپ کے اس نیک اقدام کے لیے شکریہ ادا کرتے ہیں’۔

 یاد رہے کہ اس سے قبل عاطف اسلم نے ظلم کے شکار فلسطینیوں کے حق میں دعائیہ پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا جس پر بھارتی مداحوں نے انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

تازہ ترین