انفوٹینمنٹ

انوشے اشرف کا بڑا اعلان، الوداعی نوٹ میں کیا لکھا؟

انوشے اشرف نے انسٹاگرام کےزریعے اپنے تمام مداحوں کے لیے الوداعی نوٹ لکھا۔

Web Desk

انوشے اشرف کا بڑا اعلان، الوداعی نوٹ میں کیا لکھا؟

انوشے اشرف نے انسٹاگرام کےزریعے اپنے تمام مداحوں کے لیے الوداعی نوٹ لکھا۔

انوشے اشرف  کا بڑا اعلان، الوداعی نوٹ میں کیا لکھا؟

آر جے ،ٹی وی میزبان اور پاکستانی اداکارہ انوشے اشرف نے رمضان سے قبل ایک ہفتے کے لیے سوشل میڈیا سے دوری  اختیار کرنے کا اردہ کیا ۔

انوشے اشرف  نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام کےزریعے اپنے تمام مداحوں  کے لیے الوداعی نوٹ لکھا۔

شیئر کردہ پوسٹ کے زریعے اداکارہ نے لکھا کہ روح کی پاکیزگی کے لئے سوشل میڈیا سے ایک ہفتے کے لئے کنارہ کشی اختیار کر رہی ہوں۔


اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں یہ فیصلہ اس لئے کر رہی ہوں کہ تا کہ میں رمضان المبارک کی برکتیں اور نیکیاں سمیٹ سکوں۔ 

انہوں نے کہا کہ میں اس ہفتے پہاڑوں پر جاؤں گی اور ایک روحانی تربیت کے پروگرام میں شریک ہوں گی جہاں عبادت، مطالعہ، مراقبہ اور تبادلہ خیالات کے سیشن ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ وہ اپنی "سوشل میڈیا فیملی" کو یاد کریں گی، لیکن وہ اس روحانی سفر کے بارے میں پرجوش ہیں جو ان کا انتظار کر رہا ہے۔

اداکارہ  کی پوسٹ پر ساتھی اداکارہ سیدہ طوبیٰ انور سمیت عدنان صدیقی اور سوشل میڈیا صارفین نے تبصرے کیے اور ان کے فیصلے کو خوب  سراہا۔

تازہ ترین