دلچسپ و خاص

برازیل میں موجود سانپوں کا خطرناک جزیرہ

Web Desk

برازیل میں موجود سانپوں کا خطرناک جزیرہ

برازیل میں موجود سانپوں کا خطرناک جزیرہ

برازیل کے شہر ساؤپولو کے ساحلوں سے تقریباً 93میل دور IIha da Queimada Granda نام کا ایک جزیرہ ہے جسے ’’سانپوں کا جزیرہ‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔

 اس جزیرے کو یہ نام دینے کی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ یہاں ریسرچرز کے اندازے کے مطابق ہر ایک مربع فٹ جگہ پر مختلف اقسام کے ایک سے پانچ سانپ پائے جاتے ہیں۔ 

کہا جاتا ہے کہ یہاں انتہائی زہریلے ایسے چار ہزار افعی بھی موجود ہیں جن کا ڈسا پانی بھی نہیں مانگ سکتا۔ سنہرے رنگ کے ان سانپوں کو ’’گولڈن لانس ہیڈ‘‘ (Golden Lancehead) یا Bothrops Insularisبھی کہتے ہیں۔

 اگر کسی انسان یا جانور کو یہ سانپ ڈس لیں تو اس کے مہلک زہر کی وجہ سے متاثرہ مقام کا گوشت فوری طور پر گلنا شروع ہوجاتا ہے۔

 برازیل کا یہ جزیرہ اگرچہ سیاحوں کیلئے بہت پُرکشش ہوسکتا ہے کیونکہ یہاں کا موسم گرم، ماحول ہر قسم کی آلودگی سے پاک ہے۔

 پتھریلے پہاڑ پر ہر طرف ہرے بھرے جنگلات اور خودرو پیڑ پودے موجود ہیں لیکن ان زہریلے سانپوں کی آماجگاہ کی وجہ سے برازیل کی فوج یا حکومت کی خصوصی اجازت کے بغیر کوئی بھی اس جزیرے پر قدم نہیں رکھ سکتا۔ 

اگر کوئی اس کی جرأت کرے تو اسے گرفتار کرلیا جاتا ہے۔ اس لیے اگر آپ کو سانپوں کے اس جزیرے تک آنے کی اجازت نہیں ہے تو یہ آپ ہی کے حق میں بہتر ہے۔

تازہ ترین