سوشل میڈیا

25 لاکھ نہیں ملے ، سلمان خان نے ایلوش کے پیسے نہیں دیے

Web Desk

25 لاکھ نہیں ملے ، سلمان خان نے ایلوش کے پیسے نہیں دیے

25 لاکھ نہیں ملے ، سلمان خان نے ایلوش کے پیسے نہیں دیے

مقبول بھارتی ٹی وی رئیلیٹی شو بگ باس اوٹی ٹی سیزن ٹو کے ونر اور یوٹیوبر ایلوش یادو نے انکشاف کیا ہے کہ شو جیتنے کے بعد انہیں اب تک انعامی رقم ادا نہیں کی گئی۔

حال میں وہ بھارتی فلموں کی معصوم و خوبصورت اداکارہ شہناز گل کے پروگرام میں مدعو تھے جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی اور اس قدر بڑا شو جیتنے کے بعد زندگی میں آنے والی تبدیلیوں پر کھل کر بات چیت کی۔

اس دوران ان سے ایک سوال پوچھا گیا کہ آپ بہت دولت مند یوٹیوبر ہیں، تو لٰہذا اتنی دولت کیسے اکٹھی کی؟ جس کا جواب انہوں نے مسکراتے ہوئے کچھ یوں دیا کہ میں یوٹیوب،اپنے برانڈ سسٹم،اشتہارات، پراپرٹی سے پیسہ کماتا ہوں۔ 

پراپرٹی کا نام سنتے ہی شہناز نے ایک اور سوال لیا کہ آپ کا اس وقت مزید کس ملک یا پھر بھارت میں کہاں کہاں جائیداد لینے کا منصوبہ ہے؟

تو یہ کہنے لگے کہ اس وقت تو سوچ رہا ہوں کہ پنجاب کے شہر چندی گڑھ میں کچھ زمین لے لوں لیکن یہ سب تب ہی ممکن ہو سکےگا جب بگ باس انتظامیہ میری جیتی ہوئی رقم یعنی کہ 25 لاکھ روپے مجھے دے دیں گے۔

 اس جواب کو سنتے ہی شہناز حیران پریشان ہو گئیں کہ کیا واقعی آپکو آب تک یہ رقم نہیں ملی جس کے جواب میں ایلوش یادو نے کہا نہیں جی بالکل نہیں ملی۔

واضح رہے کہ شہناز گل خود بھی بگ باس 13 میں نظر آئیں تھیں لیکن اس شو کو جیت تو نہیں سکیں مگر ہاں انہوں نے اپنے چلبلے انداز سے دنیا بھر کی عوام کا دل ضرور جیت لیا تھا۔

تازہ ترین