انفوٹینمنٹ

اداکاری سے قبل ارشد وارثی اور نوازالدین صدیقی کیا کرتے تھے؟

Web Desk

اداکاری سے قبل ارشد وارثی اور نوازالدین صدیقی کیا کرتے تھے؟

اداکاری سے قبل ارشد وارثی اور نوازالدین صدیقی کیا کرتے تھے؟

شوبز اسٹارز کے بارے میں عام طور پر یہ تصور کیا جاتا ہے کہ سب کے سب سونے کا چمچہ منہ میں لے کر پیدا ہوتے ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ اسٹار کڈز کی تعداد ہر شوبز انڈسٹری میں زیادہ ہے لیکن ان میں سے ہر فنکار بچہ کامیاب ہو، یہ صرف اس کی صلاحیتوں پر ہی ممکن ہے۔ 

پاکستان کی شوبز انڈسٹری ہو یا پھر بولی وڈ کی، دونوں ہی جگہ ایسے کئی سپر اسٹارز ہیں جنہوں نے اداکاری کی دنیا میں کامیابی حاصل کرنے سے قبل محنت کی، اپنی ضروریات پوری کرنے کے لیے مختلف نوکریاں کیں اور پھر کہیں جا کر انہیں ان کی محنت کا پھل ملا۔

مزاحیہ کرداروں سے مقبول ہونے والے اداکار ارشد وارثی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ اصل میں سنجیدہ اداکار تھے اور کوریوگرافر بھی تھے۔ تاہم اس سب سے پہلے ارشد وارثی سیلزمین تھے۔

 17برس کی عمر میں گھر چلانے کے لیے ارشد وارثی نے گھر گھر جا کر میک کا سامان خواتین کو فروخت کیا۔ ارشد نے فوٹو لیب میں بھی نوکری اور ساتھ ساتھ ڈانس بھی سیکھا۔

نامی گرامی اداکار نواز الدین صدیقی کو اپنے ایکٹنگ کرافٹ کی وجہ سے آج دنیا جانتی ہے۔ تاہم نواز الدین صدیقی نے اپنے کیریئر میں بہت زیادہ محنت کی ہے۔

 نیشنل اسکول آف ڈراما میں اداکاری سیکھنے کے دوران نواز الدین نے کئی نوکریاں کیں۔ وہ کبھی چوکیدار کی نوکری کرتے تھے، کبھی سبزی منڈی میں دھنیا فروخت کرتے اور کبھی کسی دکان پر سیلزمین کا کام کرتے تھے۔ آج یہ سب باتیں نواز کے لیے ماضی کا حصہ ہیں۔

تازہ ترین