انفوٹینمنٹ

شادی میں عمر اور مذہب سے فرق نہیں پڑتا، کرینہ کپور

Web Desk

شادی میں عمر اور مذہب سے فرق نہیں پڑتا، کرینہ کپور

شادی میں عمر اور مذہب سے فرق نہیں پڑتا، کرینہ کپور

بالی وڈ کی بیبوکرینہ کپور نے پہلی مرتبہ اپنی شادی سے متعلق کھل کر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ شادی میں عمر اور مذہب سے فرق نہیں پڑتا، رشتے میں عزت ہونی چاہیے۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران کرینہ کپور نے خود سے بڑے سیف سے شادی کے بعد  ہونے والی تنقید سے متعلق گفتگو  کے دوران کہا کہ عمر کی کیا اہمیت ہے؟ سیف پہلے سے زیادہ خوبصورت نظر آتے ہیں، میں خوش ہوں کہ میں ان سے 10 سال چھوٹی ہوں، آج کوئی نہیں کہے گا کہ سیف 53 سال کے ہوگئے ہیں، عمر سے کوئی فرق نہیں پڑتا، جو چیز اہمیت رکھتی ہے وہ احترام، محبت ہے اور حقیقت یہ ہے کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ بہت خوش ہیں۔

 بیبو نے اپنے اور سیف علی خان کے 2 مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے کے معاملے پر بھی پہلی مرتبہ لب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ معلوم نہیں لوگوں کو ہمارے مذاہب اور عمر کے بارے میں کیوں اتنا جاننے کا شوق ہے۔

میرے اور میرے شوہر کے درمیان سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہم ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں اور ایک دوسرے کی کمپنی سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ اس سے فرق کیوں پڑنا چاہیے کہ وہ کس عقیدے کو مانتا ہے یا ا ن کی عمر کیا ہے؟ یہ بحث کا موضوع نہیں ہونا چاہیے ۔

سیف اور کرینہ کپور کی شادی 2012 میں ہوئی تھی۔ان کے 2 بچے ہیں جن کے نام تیمور علی خان اور جہانگیر علی خان ہیں۔

واضح رہے کہ سیف نے 1991 میں اداکارہ امریتا سنگھ سے شادی کی تھی۔ ان کے دو بچے ہیں جن کا نام سارا علی خان اور ابراہیم علی خان ہیں تاہم سیف اور امریتا کے درمیان 2004 میں طلاق ہوگئی تھی۔

تازہ ترین