اسکینڈلز

کیا واقعی اروشی اور ایلوش یادو میں محبت بڑھنے لگی؟

Web Desk

کیا واقعی اروشی اور ایلوش یادو میں محبت بڑھنے لگی؟

کیا واقعی اروشی اور ایلوش یادو میں محبت بڑھنے لگی؟

بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا اور بگ باس اوٹ ٹی سیزن 2 کے ونر ایلوش یادو آج کل ایک دوسرے کیساتھ کچھ زیادہ وقت گزارنے لگے۔

بھارتی میڈیا انڈسٹری میں جہاں اروشی کی خوبصورتی اور فٹنس کا ہر کوئی دیوانہ ہے تو وہیں ایلوش یادو مقبول بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس کے ونر ہونے کیساتھ ساتھ ایک بہت بڑے یوٹیوبر ،کاروباری شخصیت اور ماڈل ہیں۔ 

مزید یہ کہ آج کل یہ دونوں مشہور بھارتی شخصیات ایک دوسرے کی تصاویر اور ویڈیوز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

تو اس وجہ سے عوام میں ایک یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ کہیں یہ ایک دوسرے کو جیون ساتھی کے طور پر چننے والے تو نہیں۔

تو یہاں آپکو بتا دیتے ہیں ایسا بالکل بھی نہیں ہیں کیونکہ ان دِنوں یہ ایک ساتھ خوبصورت رومانوی گانا شوٹ کر رہے ہیں۔ جس کے چند ایک کلپس اور تصاویر انہوں نے اپنے مداحوں کیساتھ انسٹاگرام پر شیئر کر ڈالے جس کی وجہ سے یہ غلط فہمی پیدا ہوئی۔

اس گانے کے بول کچھ یوں ہیں کہ تجھ میں اور خدا میں کوئی فرق نہیں، ہم تو دیوانے ہیں دیوانے تیرے۔ 

اور تو اور اس گا نے میں دکھایا یہ گیا ہے کہ ایلوش ایک امیر شخص ہیں جسے بچوں کو ڈانس سیکھانے والی لڑکی(اروشی روٹیلا) سے محبت ہو جاتی ہے تو یہ اکثر اس کی گلی میں چکر لگاتے دکھائی دیتے ہیں۔

تازہ ترین