اسکینڈلز

تبو کی شادی نہ کرنے کی وجہ کیا؟

بالی وڈ کی مشہور اداکارہ تبو کو انڈسٹری کی بڑی اداکارہ تصور کیا جاتا ہے

Web Desk

تبو کی شادی نہ کرنے کی وجہ کیا؟

بالی وڈ کی مشہور اداکارہ تبو کو انڈسٹری کی بڑی اداکارہ تصور کیا جاتا ہے

تبو کی شادی نہ کرنے کی وجہ کیا؟

بالی وڈ کی مشہور اداکارہ تبو کو انڈسٹری کی بڑی اداکارہ تصور کیا جاتا ہے لیکن کیا وجہ ہے کہ وہ اب تک غیر شادی شدہ ہیں؟ ٹی وی انٹرویوز کے دوران   جب بھی ان سے شادی کے متعلق سوال کیا جاتا ہے تو وہ جواب دینے سے کتراتی ہوئی نظر آتی ہیں۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تبو نے تین بار محبت کی، لیکن ہر بار انہیں بے وفائی کا سامنا کرنا پڑا، تبو نے جب فلمی دنیا میں قدم رکھا اور پہلی ہندی فلم 'پریم' میں کام کیا تو اس فلم کے ہیرو سنجے کپور سے دوستی شروع ہوئی جو گہرے رشتے میں بدل گئی، دونوں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوگئے تاہم یہ رشتہ زیادہ دیر تک قائم نہ رہ سکا۔

تبو کی شادی نہ کرنے کی وجہ کیا؟

سنجے کپور کے بعد تبو کا نام مشہور ہدایت کار اور پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈوالا کے ساتھ جوڑا گیا، وہ مشہور اداکارہ دیویا بھارتی کے شوہر تھے، رپورٹس کے مطابق تبو اور دیویا دونوں دوست تھیں، تبو اکثر ان کے گھر جایا کرتی تھیں جہاں ان کی ملاقات ساجد سے ہوئی ، تاہم جب دیویا کا انتقال ہوا تو ساجد صدمے سے دوچار ہوگئے تھے، تبو نے مشکل گھڑی میں ان کا ساتھ دیا اور پھر دونوں ایک دوسرے کے بہت قریب آگئے، دونوں نے اپنے تعلقات کو کافی عرصہ تک چھپائے رکھا ۔

تاہم جب تبو کی زندگی میں ساؤتھ کے سپر اسٹار ناگا ارجن کی انٹرہوئی تو ساجد کیساتھ ان کے اختلاف بڑھ گئے، جس کے بعد دونوں نے راہیں جدا کرلیں، پھر تبو شادی شدہ ناگا ارجن سے پیار کرنے لگیں، رپورٹس کے مطابق ناگا ارجن بھی تبو سے محبت کرتے تھے اوریہ رشتہ بھی دس سال تک قائم رہا ، دونوں حیدرآباد میں ایک گھر میں رہنے لگے تھے، تبو کو لگتا تھا کہ ناگا ارجن اپنی بیوی کو طلاق دیکر انہیں اپنا لیں گے لیکن ایسا نہ ہونے پر تبو مایوس ہوگئیں اور خود ہی ناگا ارجن سے دور چلی گئیں۔

تازہ ترین