سوشل میڈیا

1 منٹ کے 1کروڑ، اروشی روٹیلا سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ

Web Desk

1 منٹ کے 1کروڑ، اروشی روٹیلا سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ

1 منٹ کے 1کروڑ، اروشی روٹیلا سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ

فٹنس اور خوبصورتی کیلئے مشہور بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ بالی ووڈ انڈسٹری میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ ہیں۔

 اروشی کی اس وقت ایک پرانی ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں ہم یہ دیکھ سکتے ہیں کہ رپورٹر ان سے ایک تقریب کے دوران سوال پوچھتا ہے کہ آپ اس وقت انڈسٹری میں ایک منٹ کا 1کروڑ روپے معاوضہ وصول کرتی ہیں، تو اس حوالے سے آپ کا کیا کہنا ہے؟

اس سوال پر پہلے تو یہ مسکراتی رہیں پھر کہنے لگیں کہ جی بالکل یہ سچ ہے میں 1 منٹ کا 1 کروڑ روپے چارج کرتی ہوں اور میری تو بس اب یہی دعا ہے کہ جو بھی اداکار یا پھر اداکارہ اس انڈسٹری میں اپنی قابلیت پر آیا اور مقام بنانے میں کامیاب ہو گیا تو اسے اوپر والا ایسے دن ضرور دکھائے۔

خیال رہے کہ اداکارہ کا یہ انکشاف حقیقت پر مبنی ہے کیونکہ انہوں نے معروف فلم ساز سازبویاپتی سرینو اور اداکار رام پوتھینی کی نئی آنے والی فلم میں میں3 منٹ کے آئٹم سانگ کیلئے 3 کروڑ روپے مطالبہ کیا ہے۔

 اس سے قبل اروشی روٹیلا ساؤتھ انڈین فلم میں ایک آئٹم سانگ کے 2 کروڑ روپے معاوضہ وصول کر چکی ہیں۔

تازہ ترین