عالمی منظر

چندریان-3، حسن علی کی اہلیہ خوشی سے نہال

یہ لمحہ ہر بھارتی شہری کیلئے فخر کی بات ہے

Web Desk

چندریان-3، حسن علی کی اہلیہ خوشی سے نہال

یہ لمحہ ہر بھارتی شہری کیلئے فخر کی بات ہے

چندریان-3، حسن علی کی اہلیہ خوشی سے نہال

چندریان-3 کے کامیاب مشن کے بعد پاکستانی فاسٹ باؤلر حسن علی کی اہلیہ سمیعہ خان خوشی سے نہال ہوگئیں۔

پڑوسی ملک انڈیا سے تعلق رکھنے والی فاسٹ باؤلر حسن علی کی اہلیہ، بھارتی فلائٹ انجینئر سمیعہ آرزو نے اپنے آبائی ملک کے بڑے شاہکار پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مبارک باد پیش کردی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام حسن علی کہ اہلیہ نے اسٹوری اپڈیٹ کی جس میں انہوں نے انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن کو ڈھیروں مبارک باد پیش کیں۔

سمیعہ خان نے لکھا کہ ’انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن کو چندریان-3 کی کامیاب لینڈنگ پر بہت بہت مبارک باد، یقیناً یہ لمحہ ہر بھارتی شہری کیلئے فخر کی بات ہے۔’

چندریان-3، حسن علی کی اہلیہ خوشی سے نہال

یاد رہے کہ بھارت کا مشن چندریان 3 کامیابی کے بعد چاند کے تاریک حصے پر لینڈ کرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔

بھارتی اسپیس ایجنسی کے مطابق چندریان 3 مشن 14 جولائی کو روانہ ہوا تھا جو لانچ کے بعد 10 دن تک زمین کے مدار میں موجود رہا اور 5 اگست کو کامیابی سے چاند کے مدار میں داخل ہوا۔

وکرم نامی لینڈر 17 اگست کو پروپلشن موڈیول سے کامیابی سے الگ ہوا تھا جس کے بعد یہ مشن چاند پر کامیابی سے اتر گیا ہے۔

مشن کی کامیابی کے بعد بھارت چاند پر سافٹ لینڈنگ کرنے والا دنیا کا چوتھا ملک جب کہ چاند پر پہنچنے والا دوسرا ایشیائی ملک ہے۔

اس سے قبل امریکا، روس اور چین چاند کے خط استوا کے قریب سافٹ لینڈنگ کر چکے ہیں۔

یہ بھارت کی جانب سے چاند پر اترنے کی 4 برسوں کے دوران دوسری کوشش ہے، اس سے قبل 2019 میں چندریان 2 مشن ناکام ہوگیا تھا۔

تازہ ترین