اسکینڈلز

کرینہ سے قبل سیف کا کن اداکاراؤں سے افیئر تھا ؟

Web Desk

کرینہ سے قبل سیف کا کن اداکاراؤں سے افیئر تھا ؟

کرینہ سے قبل سیف کا کن اداکاراؤں سے افیئر تھا ؟

دسویں پٹودی نواب کی حیثیت سے سیف علی خان کا مزاج بھی شاہانہ رہا ہے، ان کے معاشقے اور تنازعے ہمیشہ انوکھے ہی رہے ہیں۔ 

بولی وڈ میں قدم رکھنے سے قبل سیف کچھ عرصہ شاعر و گیت کار گلزار کے گھر میں رہائش پزیر رہے۔

اس دوران کچھ وقت کے لیے اُس وقت کی بولڈ اداکارہ مون مون سین اور بلاک بسٹر فلم ’عاشقی‘ (1990) کی ہیروئین انو اگروال سے بھی معاشقہ رہا، تاہم امرتا سنگھ کی محبت ان کے گزشتہ تمام معاشقوں پر غالب آ گئی تھی۔ 

پھر امرتا سے سیف کی 13برس کی شادی اُس وقت ختم ہوئی جب نواب صاحب کو ایک اطالوی حسینہ روزا کاتالانو سے نئی محبت ہوگئی۔ 

2004ء میں امرتا نے سیف سے قانونی طور پر طلاق لے کر بچوں کی تحویل بھی حاصل کر لی تھی۔

روزا سے رشتہ ختم ہونے کے بعد مختلف اوقات میں رانی مکھرجی، پریتی زنٹا اور بپاشا باسو سے سیف کے معاشقوں کی خبریں بھی سامنے آتی رہیں۔

2007ء میں فلم’’ٹشن‘‘ کی شوٹنگ کے دوران سیف اور کرینہ کپور کی پریم کہانی کا آغاز ہوا۔ 

بیبو اور نواب صاحب کی ایک ساتھ پہلی فلم تو ناکام رہی مگر ان کی محبت پروان چڑھ گئی، کرینہ عمر میں سیف سے دس برس چھوٹی ہیں لیکن سیف نے تو کبھی محبت میں عمر کو دیکھا ہی نہیں۔

دونوں اسٹارز کی جوڑی اس قدر مقبول ہوئی کہ میڈیا میں اسے ’’سیفینا‘‘ کا نام مل گیا، پانچ برس تک قسموں اور وعدوں کے بعد 2012ء میں ’’سیفینا‘‘نے شادی کا بندھن باندھا۔

کرینہ اور سیف کے دو بیٹےہیں جبکہ امرتا سنگھ سے اداکار کی ایک بیٹی و اداکارہ سارا علی خان اور بیٹے ابراہیم علی خان ہیں۔

تازہ ترین