سوشل میڈیا

علی سیٹھی کی شادی پر سوشل میڈیا صارفین کا سخت ردِ عمل

Web Desk

علی سیٹھی کی شادی پر سوشل میڈیا صارفین کا سخت ردِ عمل

علی سیٹھی کی شادی پر سوشل میڈیا صارفین کا سخت ردِ عمل

پاکستانی  معروف گلوکار علی سیٹھی کی اپنے قریبی دوست کے ساتھ شادی کی خبر نے سوشل میڈیا  صارفین کو شدید برہم کردیا ہے اور اسی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

گزشتہ چند سالوں میں پاکستان کی میوزک انڈسٹری میں علی سیٹھی کا نام ابھرا اور پھر آہستہ آہستہ ان کا شمار پاکستان کے ٹاپ گلوکاروں میں ہونے لگا۔

انہوں نے 6 فروری 2022 کو اپنے ’پسوڑی‘ نامی گانے کی وجہ سے صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں اپنی گائیکی کا سکّہ منوا لیا۔

گزشتہ روز سے علی سیٹھی اپنی گلوکاری کے بجائے شادی کی خبر کے باعث چرچوں میں ہیں اور  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر  صارفین کی جانب سے شدید ردِ عمل دیکھنے کو مل رہا ہے۔

جہاں چند ٹوئٹر صارفین اس غیر تصدیق شدہ خبر پر  میمز بناتے دکھ رہے ہیں تو بعض اس کو ناقابلِ قبول معاملہ قرار دیتے ہوئے سخت جملوں کا استعمال بھی کر رہے ہیں۔

علی سیٹھی اور سلمان طور پر وائرل ہونے والے ٹوئٹس یہ ہیں:





واضح رہے کہ اس شادی کی خبر کی بنیاد مقبول ترین امریکی اخبار ’دا نیو یارک ٹائمز‘ کا ایک آرٹیکل بنا جو گزشتہ سال شائع ہوا تھا اور اس آرٹیکل میں یہ بات لکھی گئی تھی کہ علی سیٹھی اور سلمان طور ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں اور سلمان طور کا موقف ہے کہ وہ اپنے لیے ہمسفر ڈھونڈ چکے ہیں۔

تازہ ترین