اسکینڈلز

علی سیٹھی اور سلمان طور کی شادی کی خبر نے تہلکہ مچا دیا

یہی جرم ہر بار کرتا ہوں، آدمی ہوں آدمی سے پیار کرتا ہوں ؟

Web Desk

علی سیٹھی اور سلمان طور کی شادی کی خبر نے تہلکہ مچا دیا

یہی جرم ہر بار کرتا ہوں، آدمی ہوں آدمی سے پیار کرتا ہوں ؟

سلمان طور ، علی سیٹھی ، فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
سلمان طور ، علی سیٹھی ، فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستانی معروف گلوکار علی سیٹھی کے قریبی دوست و مصور سلمان طور کے درمیان محبت کی خبروں نے جہاں شائقینِ موسیقی کی نیندیں اُڑا رکھی تھیں وہیں اب شادی کی افواہوں نے بھی زور پکڑ لیا ہے ۔

علی سیٹھی جو زیادہ تر اپنے الگ انداز اور غزلوں کی وجہ سے لوگوں کے دلوں پر راج کرتے ہیں، 6 فروری 2022 کو اپنے  ’پسوڑی‘ نامی گانے کی وجہ سے صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں اپنی گائیکی کا سکّہ منوا چکے ہیں، لیکن فی الحال ان کی وجۂ شہرت کوئی گانا نہیں بلکہ ان کا اپنے دوست  سلمان طور کے ہمراہ  رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونا ہے۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر یہ خبریں زیرِ گردش ہیں کہ علی سیٹھی اپنے قریبی دوست سلمان طور کی محبت میں مبتلا ہیں اور دونوں مبینہ طو رپر شادی بھی کر چکے ہیں۔

اس خبر کے سامنے آتے ہی ‘علی سیٹھی‘ کا نام سوشل میڈیا سائٹ ’ایکس‘ کے پاکستان ٹوئٹر ٹرینڈ پینل پر سرفہرست ٹرینڈز میں موجود ہے۔

اس خبر کی بنیاد مقبول ترین امریکی اخبار ’دا نیو یارک ٹائمز‘ کا ایک آرٹیکل بنا جو گزشتہ سال شائع ہوا تھا اور اس آرٹیکل میں یہ بات لکھی گئی تھی کہ ’علی سیٹھی اور سلمان طور ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں اور سلمان طور  کا موقف ہے کہ وہ اپنے لیے ہمسفر ڈھونڈ چکے ہیں‘۔

اس سے قبل بھی علی سیٹھی کے حوالے سے یہ بات اس وقت سامنے آئی تھی کے وہ ’ہم جنس پرست‘ ہیں جب رواں سال اپریل میں علی سیٹھی نے کیلیفورنیا کے شہر انڈیو میں منعقد ہونے والا کوچیلا ویلی میوزک اینڈ آرٹس فیسٹول میں پرفارم کیا تھا اور اس کی خبر شائع کرتے ہوئے امریکی روزنامے ’واشنگٹن پوسٹ‘ نے علی سیٹھی کیلئے ’کوئیر‘ یعنی ’ہم جنس پرست مرد‘ کی اصطلاح کا استعمال کیا تھا۔

علی سیٹھی اور سلمان طور کی شادی کی خبر نے تہلکہ مچا دیا

واضح رہے کہ سلمان طور اپنی بولڈ پینٹنگز کے لیے مشہور ہیں اور اپنے فن کے ذریعے کئی ایسے موضوعات کو اپنی مصوری کا حصہ بناتے ہیں جو قابلِ گفتگو بھی نہیں ہیں۔

تازہ ترین