فلم / ٹی وی

گپی گریوال کی ’جنے لاہور نی ویکھیا’ کی شوٹنگ کیلئے پاکستان آمد؟

یہ فلم سرحد کے دونوں طرف کے لوگوں کے لیے مسکراہٹ اور ہنسی لائے گی۔

Web Desk

گپی گریوال کی ’جنے لاہور نی ویکھیا’ کی شوٹنگ کیلئے پاکستان آمد؟

یہ فلم سرحد کے دونوں طرف کے لوگوں کے لیے مسکراہٹ اور ہنسی لائے گی۔

گپی گریوال کی ’جنے لاہور نی ویکھیا’ کی شوٹنگ کیلئے پاکستان آمد؟

معروف بھارتی گلوکار، اداکار، اور فلمساز، گپی گریوال نے اپنی فلم  ’جنے لاہور نی ویکھیا’ کی شوٹنگ کا باضابطہ اعلان کردیا۔

حال ہی میں اداکار نے وینا ملک کے شو میں ویڈیو لنک پر بات کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ وہ جلدہی اپنی فلم کے شوٹنگ کیلئے پاکستان آئیں گے۔

اس خوشی خبر کو مداحوں کے ساتھ شئیر کرنے کیلئے کیری آن جٹا کے اداکار نے سوشل اکاؤنٹ کا سہارا لیا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گپی گریوال نے  اپنی فلم ’جنے لاہور نی ویکھیا’ کی شوٹینگ کے حوالے کے تفصیلات بناتے ہوئے اس فلم کو اپنے دل سے قریب تر ظاہر کیا۔

اداکار نے لکھا کہ ’میرے دل کے بہت قریب ایک فلم ہے جس کے بارے میں اعلان کرتے ہوئے خوشی ہے کہ اس فلم کی شوٹنگ اگلے سال 2024 کے اوائل میں شروع کردی جائے گی۔ ’

فلم کے حوالے سے بات کی جائے تو ایسٹ سنشائن پروڈکشن کی جانب سے پیش کردہ فلم ’جنے لاہور نی ویکھیا’ کی ہدایت کاری ’وکاش وششت’ نے کی ہے۔

فلم سے متعلق ‘پھلکاری‘ کے گلوکار نے اس کی ہلکی پھلکی اور پرلطف کہانی پر روشنی ڈالی جس کا مقصد لاہور کی دلکشی کو ظاہر کرنا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ فلم سرحد کے دونوں طرف کے لوگوں کے لیے مسکراہٹ اور ہنسی لائے گی۔

یہ فلم ایک ‘ ایک رومانوی کامیڈی فلم ہے جو جنی نامی لڑکی کی کہانی کے گرد گھومتی ہے، جسے اپنی زندگی میں کبھی بھی لاہور جیسا خوبصورت شہر دیکھنے کا موقع نہیں ملا۔

گپی گریوال کی جانب سے اس خبر کے سامنے آتے ہی مداحوں میں خوشی کی ایک لہر سی دوڑ گئی، لوگوں نے اداکار کے جلد پاکستان آنے پر بےصبری کا اظہار کیا اور ساتھ ہی نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔ 

تازہ ترین