اسکینڈلز

زارا نور عباس کے پہلے شوہر کون تھے ؟ طلاق کیوں ہوئی؟

Web Desk

زارا نور عباس کے پہلے شوہر کون تھے ؟ طلاق کیوں ہوئی؟

زارا نور عباس کے پہلے شوہر کون تھے ؟ طلاق کیوں ہوئی؟

ڈرامہ عہدِ وفا کی نٹ کھٹ اداکارہ زارا نور عباس نے 2017 میں شادی اداکار اسد قریشی سے کی، مگر کیا آپکو معلوم ہے کہ یہ زارا نور عباس کی دوسری شادی ہے، انکے پہلے شوہر کون تھے  اور انہوں نے طلاق کیوں لی؟

سینئر اداکارہ اسماء عباس کی بیٹی زارا نے اس بات کا خلاصہ خود کیا تھا کہ پہلی شادی میں نے صرف اس لیے توڑ دی کہ شوہر نے مجھ سے وعدہ خلافی کی تھی۔ماضی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ 2014میں بیرون ملک مقیم لڑکے سے میں نے پسند کی شادی کی مگر یہ شادی صرف 3سال ہی چل سکی۔


زارا نور کا کہنا تھا کہ کیونکہ مجھے بچپن سے اداکاری کرنے کا شوق تھا ،بہت مشکل سے والد سے اجازت لی۔ پہلے پراجیکٹ کی کامیابی کے بعد جب دوسرے ڈرامے کیلئے بابا جان سے اجازت مانگنے گئی تو انہوں نے صاف انکار کر تے ہوئے کہا کہ پہلے شادی کرو، پھر جو مرضی کرو۔ یہ سننے کی دیر تھی کہ میں نے جھٹ سے شادی کر لی۔

انہوں نے کہا کہ شوہر سے وعدہ لیا کہ وہ مجھے شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد اداکاری کرنے دیں گے مگر ایسا نہ ہوا ۔ اپنے ارمانوں کو ٹوٹتا ہوا نہیں دیکھ سکتی تھی یہی وجہ ہے کہ طلاق لیکر بیرونِ ملک سے پاکستان واپس چلی آئی۔

اداکارہ نے کہا کہ کچھ وقت بعد ڈراموں میں کام کیا ، بہت پذیرائی ملی۔ مزید یہ کہ جس وقت ٹی وی پر ڈرامہ نشر ہوا اس ے کچھ عرصہ قبل ہی میری طلاق ہوئی تھی۔

زارا نور عباس کے پہلے شوہر کون تھے ؟ طلاق کیوں ہوئی؟

بتایا جاتا ہے کہ اسد کو زارا بہت پسند تھیں جس کی وجہ سے یہ اپنے کچھ ساتھی دوستوں کے ساتھ ان کے گھر خود ہی رشتہ لیکر چلے گئے پھر لیجنڈری اداکارہ بشریٰ انصاری نے بھی اپنی بہن سے اس رشتے کیلئے سفارش کی۔

تازہ ترین