صحت

موبائل فون بچوں کیلئے ’ڈیجیٹل کِلر’ کیسے؟

موبائل کا بےجا استعمال بچوں کے ذہنوں کو متاثر کرنے لگا

Web Desk

موبائل فون بچوں کیلئے ’ڈیجیٹل کِلر’ کیسے؟

موبائل کا بےجا استعمال بچوں کے ذہنوں کو متاثر کرنے لگا

موبائل فون بچوں کیلئے ’ڈیجیٹل کِلر’ کیسے؟

روز مرہ کے معاملات میں آسانی پیدا کرنے والا ایک چھوٹا کھلونا ’موبائل فون’ جو آج کل ہر چھوٹے بڑے افراد کے ہاتھوں میں بآسانی دیکھا جا سکتا ہے۔

 زندگی کی بہت سی مشکلات کو ختم اور اس میں آسانیاں پیدا کرنے میں موبائل فون اہم کردار ادا کرتا ہے، موبائل فون کی مدد سے نہ صرف ہم اپنے رشتے داروں بلکہ بیرون ملک رہنے والوں سے بھی رابطے میں رہتے ہیں، جب کہ یہ معلومات حاصل کرنے کا بھی بہترین ذریعہ ہے۔ تاہم موبائل فون کے استعمال سے لاحق ہونے والے نقصانات پریشان کن ہیں۔

آج کے دور میں بچے اپنی جسمانی سرگرمیوں سے دور ہر وقت موبائل میں مصروف نظر آتے ہیں۔موبائل فونز کا بے جا استعمال ’’ڈیجیٹل کِلر’ کے طور پر بچوں کے ذہنوں کو متاثر کرنے لگا ہے، اور یہ بچوں میں بھی ڈپریشن کا باعث بننے لگے ہیں۔

موبائل فون بچوں کیلئے ’ڈیجیٹل کِلر’ کیسے؟

دوسری جانب موبائل فون ایپس پر منفی خبروں اور افواہوں سے لوگ ذہنی طور پر انتشار کا شکار ہو رہے ہیں، ڈپریشن کے باعث دل کے مریضوں کی تعداد میں 50 فیصد تک اضافہ ہوا ہے، 

گھنٹوں موبائل فون کے استعمال کی وجہ سے بڑے تو بڑے بچے بھی دل کی مریض بن رہے ہیں، مخلتف ایپس ناصرف بچوں کے کچے ذہنوں پر منفی اثرات مرتب کرتی ہیں، بلکہ آن لائن گیمز کے باعث بچوں اور بڑوں میں اشتعال انگیزی بھی پھیل رہی ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق جب بھی لوگ ایسی کوئی چیز دیکھتے ہیں جس کو دیکھنے سے ذہنی دباؤ اور خوف پیدا ہوتا ہے تو اس سے ان کے دل اور دماغ کی نسوں میں سوزش پیدا ہوتی ہے۔ جس سےخون کی گردش میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے، اور یہ دل کے دورے کا باعث بنتا ہے۔

ڈاکٹرز نے ڈپریشن اور بلڈ پریشر کے مریضوں کو سوشل میڈیا سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

حالیہ مطالعات سے پتہ چلا ہے کہ بچوں میں اسمارٹ فون پر انحصار، تنہائی، چھوڑے جانے کے احساس اور اسی طرح کے کچھ دیگر ذہنی مسائل کا سبب بنتا ہے۔

موبائل فون بچوں کیلئے ’ڈیجیٹل کِلر’ کیسے؟

آئیے موبائل فون کے زیادہ استعمال کی وجہ سے پیدا ہونے والے سنگین ذہنی مسائل پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

تناؤ اور اضطراب

دماغی صحت کے ماہرین بتاتے ہیں کہ موبائل فون پر بہت زیادہ وقت گزارنا تناؤ اور اضطراب کا سبب بن سکتا ہے۔ جتنا زیادہ بچے سیل فون کا استعمال کرتے ہیں اتنی ہی ان میں اضطرابی کیفیت پیدا ہوتی ہے۔ تناؤ اور اضطراب خراب ذہنی صحت اور دیگر جسمانی بیماریوں کا باعث بن سکتے ہیں۔

ڈپریشن

کوئی بھی (بالغ یا بچے) جو موبائل فون کا زیادہ استعمال کرتے ہیں ان میں ڈپریشن کے پیمانے پر اسکور کرنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے، کیونکہ اسمارٹ فونز معاشرتی سرگرمیوں میں خلل ڈال سکتے ہیں اور عملی زندگی سے دور رکھتے ہیں۔

اداس رہنا

اسمارٹ فونز بچوں کو اداس کر رہے ہیں۔ موبائل فون استعمال کرنے والے بچے کام کو منظم طریقے کرنے سے قاصر ہوتے ہیں جو مجموعی صحت میں منفی نتائج کا باعث بن سکتا ہے۔

طرز عمل کے مسائل

ہم میں سے زیادہ تر ابھی تک سیل فون اور طرز عمل کے مسائل کے درمیان تعلق کے پیچھے میکانزم کو نہیں جانتے۔ سیل فون کا استعمال ہارمون میلاٹونن کے زیادہ اخراج کا باعث بن سکتا ہے جو دماغ کی نشوونما کو متاثر کرتا ہے اور طرز عمل کے مسائل کا سبب بنتا ہے۔

مورتی کی ایڈوائزری میں پائے گئے اعداد و شمار کے مطابق، جو نوجوان دن میں کم از کم تین گھنٹے سوشل میڈیا پر گزارتے ہیں ، انہیں ذہنی صحت کے مسائل کا دوگنا خطرہ ہوتا ہے. جس میں ڈپریشن اور اضطراب کی علامات کا سامنا کرنا بھی شامل ہے۔ آٹھویں اور دسویں جماعت کے طالب علموں کے لیے سوشل میڈیا پر گزارے جانے والے وقت کا قومی اوسط 3.5 گھنٹے ہے۔

آپ موبائل فون کے مضر اثرات سے کیسے محفوظ رہ سکتے ہیں؟

ان نقصانات سے بچنے کے لئے کچھ ایسی تدابیر اور ایسے کام کرنے کی ضرورت ہے جن کی وجہ سے ہم اپنی ضرورت کی اس چیز کو استعمال تو کریں مگر اس کے معاشرے پر پڑنے والے بڑے اثرات سے بھی بچا جا سکے اس سلسلے میں سب سے اہم ذمہ داری والدین کی ہے کہ وہ بچوں کو موبائل لے کر دینے سے پہلے اس بات کا ضرور خیال رکھیں کہ آیا ان کے بچے کو موبائل کی ضرورت ہے بھی پھر اس بات کا خیال رکھیں کہ بچے موبائل کا استعمال کس طرح سے کر رہے ہیں؟ کس سے بات کر رہے ہیں؟ کیا بات کر رہے ہیں؟

تازہ ترین