اسکینڈلز

ارمیلا مٹونڈکر نے اپنا 25 سال پرانا غم بیان کردیا

Web Desk

ارمیلا مٹونڈکر نے اپنا 25 سال پرانا غم بیان کردیا

ارمیلا مٹونڈکر نے اپنا 25 سال پرانا غم بیان کردیا

بھارتی معروف اداکارہ ارمیلا مٹونڈکر کی مقبول ترین فلم ’ستیا‘ کو 25 سال مکمل ہونے پر اداکارہ نے سوشل میڈیا پر بالی وڈ میں اقربا پروری کے حوالے سے اہم انکشاف کردیا۔

بالی وڈ کی بہترین فلموں کا ذکر چھڑے تو بھارتی معروف ہدایتکار رام گوپال ورما کی 1998 میں ریلیز ہونے والی سپر ہٹ فلم ’ستیا‘ کا نام بھی لازمی لیا جاتا ہے۔

اس فلم میں ارمیلا مٹونڈکر نے ایک گلوکارہ ’ودیا‘ کا کردار اس قدر بخوبی نبھایا تھا کہ فلم بین ان کی اداکاری کے فین ہوگئے تھے۔

اداکارہ نے فلم کے 25 سال مکمل ہونے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلمی کردار ’ودیا‘ کی چند تصاویر شئیر کیں اور لکھا کہ ’ فلم ستیا کو اور فلم میں میراایک بھولی بھالی لڑکی ودیا کا کردار نبھائے 25 سال مکمل ہوگئے ہیں، یہ کردار اپنے فلمی کرئیر کے عروج پر نبھایا‘۔

اداکارہ نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ لیکن نہیں انہیں اداکاری سے کیا سروکار لہٰذا اس پر کوئی بھی ایوارڈ نہیں ملا اور نہ ہی کسی ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’ اس لیے بیٹھ جائیں اور مجھ سے اقربا پروری اور جانبداری کے حوالے سے بات نہ ہی کریں تو بہتر ہوگا۔‘

واضح رہے کہ ارمیلا مٹونڈکر کا شمار بھارت کی صفِ اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے ناصرف ہندی بلکہ تیلگو، تمل، ملیالم اور مراٹھی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ 

تازہ ترین