ٹیکنالوجی

ٹک ٹاک پر والدین کو بچوں کے اکاؤنٹس پر کنٹرول رکھنے کی اجازت مل گئی

اس نئے ٹول سے والدین بچوں کو زیادہ تحفظ فراہم کر سکیں گے۔

Web Desk

ٹک ٹاک پر والدین کو بچوں کے اکاؤنٹس پر کنٹرول رکھنے کی اجازت مل گئی

اس نئے ٹول سے والدین بچوں کو زیادہ تحفظ فراہم کر سکیں گے۔

ٹک ٹاک پر  والدین کو بچوں کے اکاؤنٹس  پر کنٹرول  رکھنے کی اجازت مل گئی

تیزی سے ترقی کرتا مقبول ویڈیو شئیرنگ اپپ ٹک ٹاک نے والدین کی بڑی پریشانی دور کردی،ٹک ٹاک نے  والدین کو بچوں کے اکاؤنٹس کا کنٹرول دینے کیلئے نیا فیچر متعارف کرادیا۔

 ٹک ٹاک نے فیملی پیئرنگ فیچرز میں کونٹینٹ فلٹرنگ ٹول کا اضافہ کر دیا ہے تاکہ والدین اپنا اکاؤنٹ بچے کے اکاؤنٹ سے لنک کرکے مواد اور پرائیویسی سیٹنگز کو ان ایبل کر سکیں۔

کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ والدین اس ٹول کی مدد سے ہیش ٹیگ فلٹرز کے ذریعے مخصوص ویڈیوز کو بچوں کی فار یو یا فالوونگ فیڈ پر نظر آنے سے روک سکیں گے۔

ٹک ٹاک پر  والدین کو بچوں کے اکاؤنٹس  پر کنٹرول  رکھنے کی اجازت مل گئی

اس ٹول پر مارچ 2023 سے کام کیا جا رہا تھا اور اب اسے متعارف کرایا جا رہا ہے،کمپنی کے مطابق نئی اپ ڈیٹ کے بعد والدین ان ویڈیوز کو فلٹرز کر سکیں گے جو ان کے خیال میں بچوں کی فیڈ پر نہیں ہونی چاہیے۔

کمپنی نے ایک نئے بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ پہلے ہی کونٹینٹ لیول سسٹم کے ذریعے نامناسب مواد کو 13 سے 17 سال کی عمر کے صارفین کی فیڈز سے دور رکھا جاتا ہے۔مگر اس نئے ٹول سے والدین بچوں کو زیادہ تحفظ فراہم کر سکیں گے۔

تازہ ترین