انفوٹینمنٹ

کشا کپیلا کا شوہر سے علیحدگی کا فیصلہ

ہم نے اپنی شادی کو کامیاب بنانے کے لیے سب کچھ کیا

Web Desk

کشا کپیلا کا شوہر سے علیحدگی کا فیصلہ

ہم نے اپنی شادی کو کامیاب بنانے کے لیے سب کچھ کیا

کشا کپیلا کا شوہر  سے علیحدگی کا فیصلہ

بھارتی معروف فیشن ایڈیٹر، انٹرنیٹ کی مشہور شخصیت، مزاح نگار، اداکارہ اور معروف یوٹیوبر کشا کپیلا  نے اپنے شوہر  زورآور سنگھ  سے علحیدگی اختیار کرلی۔

اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر  طلاق کا اعلان کرتے ہوئے دلخراش نوٹ جاری کیا، انہوں نے لکھا کہ’ ہم نے اپنی شادی کو کامیاب بنانے کے لیے یہ سب کچھ کیا لیکن ناکام رہے’۔

کشا کپیلا نے طلاق کی وجوہات پر وضاحت دیتے ہوئے  لکھا کہ ’زورآور اور میں نے باہمی طور پر علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے،  یہ کسی بھی حد تک آسان فیصلہ نہیں تھا لیکن ہم جانتے ہیں کہ اس وقت یہ ہماری زندگی کا صحیح فیصلہ ہے’ ۔

بھارتی ٹی وی سیریل مسابا مسابا  کی اداکارہ نے مزید بتایا کہ ’ایک تعلق کا ختم ہونا دل دہلا دینے والا ہوتا ہے اور یہ ہمارے اور ہمارے خاندانوں کے لیے ایک سخت آزمائش رہا ہے۔ شکر ہے کہ ہمیں اس پر عمل کرنے کے لیے کچھ وقت ملا ہے،  ہمیں زندگی کے اگلے مرحلے تک پہنچنے کے لیے  ابھی بھی بہت زیادہ وقت درکار ہے۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ انہوں نے  یہ فیصلہ باہمی طور پر کیا ہے  کچھ نجی معاملات کی بنا پر ہم دونوں کافی عرصہ پہلے الگ ہو چکے تھے جب کہ ہم دونوں اب بھی  اپنے پالتو کتے مایا کی دیکھ بھال جاری رکھیں گے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہےکہ اداکارہ نے انسٹاگرام پر کمنٹ سیکشن کو بھی بند کردیا ہے۔

یار رہے کہ کشا اور زورآور کچھ عرصہ ڈیٹنگ کے بعد 2017  میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

تازہ ترین