اسکینڈلز

کاجول نے انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کیوں کیں؟ وجہ کہیں تبو تو نہیں؟

Web Desk

کاجول نے انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کیوں کیں؟ وجہ کہیں تبو تو نہیں؟

کاجول نے انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کیوں کیں؟ وجہ کہیں تبو تو نہیں؟

بھارتی معروف اداکارہ  کاجول نے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام پوسٹس  ڈیلیٹ کردیں۔

بولی وڈ کی فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ میں ’انجلی‘ کا چنچل کردار نبھانے والی اداکارہ نے کچھ دیر قبل اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ماضی کے تمام ڈیلیٹ کر دیے ہیں جبکہ انکے اکاؤنٹ پر موجود اب واحد پوسٹ انکا سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرنے کے  فیصلے کا اعلان ہے۔

اداکارہ نے فی الحال اپنے اس فیصلے کی وجہ نہیں بتائی ہے لیکن اصل وجہ سے انجان کاجول کے چاہنے والے پریشانی کے عالم میں مختلف وجوہات کا خدشہ ظاہر کرتے دکھ رہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی چہ مگوئیوں میں  ایک اہم وجہ اداکارہ کے شوہر و بھارتی اداکار اجے دیوگن اور  تبو کے درمیان رشتۂ محبت کا اندیشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

کاجول نے انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کیوں کیں؟ وجہ کہیں تبو تو نہیں؟

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق  تبو اجے دیوگن سے شادی کرنا چاہتی تھیں اور ان دونوں میں آج تک خوب دوستی پائی جاتی ہے۔

 تبو اور اجے دیوگن نے اپنے فلمی کیرئیر کی سب سے زیادہ فلمیں ایک دوسرے کے ہمراہ ہی کی ہیں جن میں ’وجے پتھ‘ ، ’حقیقت‘، ٹچھک ، ’درشیم‘ ، ’گول مال اگین‘ ، ’دے دے پیار دے‘ ، ’درشیم ٹو‘  اور ’بھولا‘ جیسی بلاک بسٹر فلمیں شامل ہیں۔ 

کاجول نے انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کیوں کیں؟ وجہ کہیں تبو تو نہیں؟

دونوں ہی فنکار اکثر و بیشتر اپنے اس خاص رشتے کا اقرار ڈھکے چھپے لفظوں میں کرتے دکھتے ہیں، جیسے گزشتہ سال تبو اور اجے دیوگن کی ریلیز ہوئی ایک فلم کی تشہیر کے دوران تبو سے ایک سوال کیا گیا کہ آپ نے شادی کیوں نہیں کی؟ جس پر اجے نے جواب دیا کہ ’اسے مجھ جیسا لڑکا چاہیے تھا، اس لیے اس نے شادی نہیں کی۔‘

کاجول نے انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کیوں کیں؟ وجہ کہیں تبو تو نہیں؟

اداکار کا یہ بیان بھارتی میڈیا میں کئی دنوں تک شہہ سرخی کا حصہ بنا رہا لیکن کاجول کی جانب سے کوئی خاص ردِ عمل نہ آنے کی وجہ سے یہ انکشاف چند دن بعد ایک عام سی بات بن گیا۔

کاجول نے انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کیوں کیں؟ وجہ کہیں تبو تو نہیں؟

اسکے بعد گزشتہ سال اپنی فلم ’درشیم ٹو‘ کی تشہیر کے موقعے پر بھی تبو کی جانب سے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا گیا تھا کہ ’اجے  ان کی جاسوسی کیا کرتے تھے، اتنا ہی نہیں وہ ان لڑکوں کو بھی دھمکاتے تھے، جو اداکارہ کے آس پاس بھٹکتے یا بات کرتے تھے۔‘

واضح رہے کہ کاجول نے اجے دیوگن نے 24 فروری 1999 میں محبت کی شادی کی تھی جن سے انکی ایک بیٹی نسا دیوگن اور بیٹا یوگ پیدا ہوئے، اس جوڑے کو بولی وڈ فلم شائقین بے حد پسند کرتے ہیں۔

تازہ ترین