انفوٹینمنٹ

فلم ’اوم شانتی اوم‘، جاوید شیخ کا معاوضہ سب کو حیران کرگیا

Web Desk

فلم ’اوم شانتی اوم‘، جاوید شیخ کا معاوضہ سب کو حیران کرگیا

فلم ’اوم شانتی اوم‘، جاوید شیخ کا معاوضہ سب کو حیران کرگیا

پاکستانی معروف و ہردلعزیز اداکار جاوید شیخ نے بھارتی فلم ’اوم شانتی اوم‘ میں شاہ رخ خان کے والد کا کردار نبھانے کا معاوضہ بتا کر سب کو حیران کردیا۔

جاوید شیخ نے 9 نومبر 2007 کو ریلیز ہونے والی بالی ووڈ کی سپر ہٹ فلم ’اوم شانتی اوم‘ میں شاہ رخ خان کے دوسرے جنم میں انکے والد ’راجیش کپور‘ کا کردار نبھانے کی فیس کے متعلق ایسا انکشاف کیا کہ لوگ حیرانی کا شکار ہوچکے ہیں۔

جاوید شیخ نے بتایا کہ جب انہیں اس فلم کے لیے منتخب کرلیا گیا تو فلم منیجر انکے پاس آئے اور کہا کہ ہم آپ فلم کے معاہدے پر دستخط کردیں اور اداکار سے انکے معاوضے کے حوالے سے بھی دریافت کیا۔

جاوید شیخ نے بتایا کہ منیجر کے اس سوال پر میں نے کہا کہ ’نہیں میں اس فلم کے پیسے نہیں لونگا‘۔

انہوں نے منیجر سے مزید کہا کہ ’دیکھیں یہ میرے لیے فخر کی بات ہے کہ آپ نے اس فلم میں شاہ رخ خان کے والد کا کردار ادا کرنے کے لیے میرا انتخاب کیا، جبکہ اگر آپ چاہتے تو بھارتی اداکاروں میں سے جس کو بھی چاہتے اس کردار کے لیے چن سکتے تھے اور وہ منع بھی نہیں کرتا، لیکن اس کے باوجود شاہ رخ خان اور فرح خان کا مجھے منتخب کرنا میرے لیے قابلِ فخر ہے، لہٰذا ان دونوں شخصیات کی وجہ سے میں ایک بھی پیسہ نہیں لے سکتا ہوں‘۔

انکا کہنا تھا کہ منیجر نے ان کے اس فیصلے کو معاہدے کی شرائظ کے مخالف کہتے ہوئے انہیں ایسا کرنے سے منع کردیا جس پر انہوں نے کہا کہ آپ شاہ رخ خان کو جا کر کہہ دیں کہ جاوید شیخ اس فلم کا 1 روپیہ معاوضہ لیں گے‘۔

انہوں نے مزید بتایا کہ انکی اس بات کو قبول کرلیا گیا اور فلم کا چیک جب انکو وصول ہوا تو وہ حیران کن تھا۔

واضح رہے کہ جاوید شیخ اوم شانتی اوم کے علاوہ بھارتی فلم ’مائی نیم اس اینتھونی گونسالویس‘، ’نامستے لندن‘ اور ’یووراج‘ جیسی مشہور فلموں میں بھی اپنی بہترین اداکاری سے لوگوں کے دل جیت چکے ہیں۔

تازہ ترین