کھیل

بھارتیوں کے دلوں پر پانڈیا کا راج

کئی ماہ بعد پانڈیا کے چہرے پر مسکراہٹ واپس لوٹ آئی۔

Web Desk

بھارتیوں کے دلوں پر پانڈیا کا راج

کئی ماہ بعد پانڈیا کے چہرے پر مسکراہٹ واپس لوٹ آئی۔

کئی ماہ بعد پانڈیا کے چہرے پر مسکراہٹ واپس لوٹ آئی، فوٹو بشکریہ گوگل
کئی ماہ بعد پانڈیا کے چہرے پر مسکراہٹ واپس لوٹ آئی، فوٹو بشکریہ گوگل

مشہورِ زمانہ بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کی ورلڈکپ میں بہترین پرفارمنس نے بھارتی عوام کے دل جیت لیے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اس وقت ہاردک پانڈیا کا نام زور زور سے پکارتے ہوئے بھارتی مداحوں کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ 

 ویڈیو میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار فنیشر پلیئر ہاردک کو بھی مداحوں کو جواب دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

بھارت نے قومی کھلاڑیوں کے اعزاز میں آج اپنے مشہور اسٹیڈیم وانکھیڑے میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا، تقریب کے دوران ہی جیسے ہی گراؤنڈ میں نصب اسکرین پر ہاردک پانڈیا کو دکھایا گیا تو شائقینِ کرکٹ جھوم اٹھے اور ان کا نام زور و شور سے پکارنے لگے، جس پر مسکراتے ہوئے ہاردک کھڑے ہوئے اور ہاتھ ہلا کر مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ان ہی بھارتی گراؤنڈز میں ہاردک پانڈیا کو عوام کی جانب سے انتہائی برے کلمات سے پکارا جاتا تھا ۔ 

عوام کی جانب سے ان پر الزام لگایا جاتا تھا کہ انہوں نے آئی پی ایل کی فرنچائز ممبئی انڈینز کی کپتانی روہت شرما سے چھینی ہے اور اب ان کی پرفارمنس بھی بالکل زیرو ہے۔

ان تمام وجوہات کی بنا پر انہیں چھپری، بیوقوف اور زیرو سمیت نہ جانے کیا کچھ کہا جانے لگا۔

 یہی نہیں ہاردک پر تنقید یہیں رکی نہیں بلکہ ورلڈکپ میں شرکت سے قبل ان کی اور اہلیہ نتاشا اسٹینکووچ کی طلاق کی افواہوں نے بھی گردش کرنا شروع کر دیا۔

ان افواہوں کے منظر عام پر آنے کے بعد انہیں ایک مرتبہ پھر سے تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا۔

 تقریباَََ 6 ماہ بعد ورلڈکپ کے فائنل معرکے میں ساؤتھ افریقہ کو شکست دینے کے بعد ان کا کہنا تھا کہ یہ میرے لیے بے حد خاص ہے کیونکہ جیسے میرے گزشتہ 6 مہینے گزرے ہیں، میں نے ایک لفظ نہیں کہا کیونکہ مجھے پتا تھا کہ اگر میں محنت کرتا رہا تو ہی میں کامیاب ہوسکتا ہوں اور اس طرح کا موقع مل جانا بہت خاص ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میرے برے وقت میں جتنے لوگ خوش ہورہے تھے مجھے ان کو خوشی نہیں دینی تھی اور نہ ہی کبھی دینے دوں گا۔

تازہ ترین