انفوٹینمنٹ

سلمان خان سابقہ گرل فرینڈ کے شوہر وکی کوشل کے معترف

اداکار نے انسٹاگرام اسٹوری تعریفی کلمات سے بھر دی

Web Desk

سلمان خان سابقہ گرل فرینڈ کے شوہر وکی کوشل کے معترف

اداکار نے انسٹاگرام اسٹوری تعریفی کلمات سے بھر دی

اداکار نے انسٹاگرام اسٹوری تعریفی کلمات سے بھر دی
اداکار نے انسٹاگرام اسٹوری تعریفی کلمات سے بھر دی

بالی وڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے اپنی سابقہ گرل فرینڈ ‘کترینہ کیف‘ کے شوہر ‘وکی کوشل‘ کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے۔

سلمان خان نے فلم ‘بیڈ نیوز‘ سے جاری ہونے والے معروف پنجابی گلوکار ‘کرن اوجلا‘ کے گانے ‘توبہ توبہ‘ پر  کیے جانے والے اداکار ‘وکی کوشل‘ کے زبردست ڈانس کی تعریف کردی۔

حال ہی میں  فلم بیڈ نیوز کا تازہ ترین ڈانس ٹریک توبہ توبہ ریلیز کیا گیا۔ ریلیز ہوتے ہی گانے نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا صارفین کی جانب سے گانے کی آفیشل ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں اداکار  وکی کوشل کے ڈانس مووز  کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے گئے۔

بالی وڈ سے دیگر ستاروں کے ساتھ ساتھ اب اداکار سلمان خان نے بھی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا رُخ کرتے ہوئے ‘وکی کوشل‘ کیلئے تعریفی کلمات کہہ ڈالے۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

سلمان خان نے انسٹاگرام پر جاری اپنی اسٹوری میں اداکار وکی کوشل کو مینشن کرکے ان کے ڈانس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ‘وکی آپ نے گانے میں کمال کا ڈانس کیا ہے جس کی وجہ سے گانا بہترین لگ رہا ہے فلم کی کامیابی کے لیے میری طرف سے آپ کو بہت ساری نیک دعائیں‘۔

 اپنے انسٹاگرام پر صرف کسی خاص وجہ سے پوسٹنگ کرنے والے اداکار ‘سلمان خان‘ عام طور پر انسٹاگرام پر کسی قسم کی اسٹوری یا پوسٹ شیئر نہیں کرتے تاہم کافی عرصے بعد سلمان خان کی جانب سے انسٹاگرام پر لگائی جانے والی وکی کوشل کیلئے  ‘ایپ ریسیئیشن پوسٹ‘ تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں مداح سلمان خان کی فراغ دلی کی تعریف کرتے نظر آرہے ہیں۔

واضح رہے کہ سلمان خان سے پہلے معروف اداکار ریتیک روشن بھی وکی کوشل کے ڈانس کی تعریف کر چکے ہیں۔

تازہ ترین