انفوٹینمنٹ

جاوید اختر نے عالی شان فلیٹ خرید لیا

فلیٹ کی قیمت آپ کے ہوش اڑا دے گی۔

Web Desk

جاوید اختر نے عالی شان فلیٹ خرید لیا

فلیٹ کی قیمت آپ کے ہوش اڑا دے گی۔

فلیٹ کی قیمت آپ کے ہوش اڑا دے گی، فوٹو بشکریہ گوگل
فلیٹ کی قیمت آپ کے ہوش اڑا دے گی، فوٹو بشکریہ گوگل

بھارتی فلمی دنیا کے مشہور شاعر، لکھاری و نغمہ نگار جاوید اختر نے ممبئی میں نیا لگثرری اپارٹمنٹ خرید لیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جاوید اختر نے ممبئی کے علاقے جوہو میں 111 عشاریہ 43 اسکوائر میٹرز پر محیط اپارٹمنٹ 7 عشاریہ 76 کروڑ روپے میں خریدا لیا۔ اپارٹمنٹ کی کاغذی کارروائی 2 جولائی کو مکمل کی جا چکی ہے۔

جاوید اختر نے اس شاندار اپارٹمنٹ کیلئے اسٹیمپ ڈیوٹی کے طور پر 46 عشاریہ 02  لاکھ روپے جبکہ رجسٹریشن فیس کی مد میں 30 ہزار روپے ادا کیے ہیں۔

لکھاری جاوید اختر کی اس پراپرٹی کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ ممبئی کے پوش علاقے جوہو کے ‘ساگر سمراٹ بلڈنگ ‘میں واقع ہے۔ جہاں سمندر کے خوبصورت نظاروں کے ساتھ ساتھ چہل قدمی اور صبح سویرے ورزش کر نے کی سہولت بھی مہیا ہے۔

واضح رہے کہ جاوید اختر کو  ہندی سینیما میں ان کے باکمال کام کیلئے جانا جاتا ہے۔ اپنے زبردست کام کی بدولت فرحان اختر کے والد کو اب تک 5 نیشنل فلم ایوارڈز کے ساتھ ساتھ  بھارتی سرکاری اعزاز  ‘پدما شری اور پدما بھوشن‘ سے بھی  نوازا جا چکا ہے۔

جاوید اختر کو  فلمی دنیا میں اس وقت شناخت ملی جب انہوں نے سلمان خان کے والد سلیم جاوید کیساتھ مل کر ‘شعلے، زنجیر اور دیوار‘ جیسی کئی ایک کامیاب فلموں کی کہانیاں لکھی۔

تازہ ترین