اسکینڈلز

ماہرہ خان کے حاملہ ہونے کی افواہیں سرگرم

اداکارہ نے مغربی لباس کے ساتھ کھسہ پہنا

Web Desk

ماہرہ خان کے حاملہ ہونے کی افواہیں سرگرم

اداکارہ نے مغربی لباس کے ساتھ کھسہ پہنا

اداکارہ نے مغربی لباس کے ساتھ کھسہ پہن کر افواہیں سرگرم کردی
اداکارہ نے مغربی لباس کے ساتھ کھسہ پہن کر افواہیں سرگرم کردی

 ‘آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی‘ کی جانب سے  ‘سلطانہ صدیقی‘ کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کی دلکش اداکارہ ماہرہ خان نے بھی شرکت کی۔

تقریب میں کراچی میں مقیم  شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے تقریبا تمام فنکاروں نے  بڑی تعداد میں شرکت کی جس کی فوٹوز اور ویڈیوز  تھے انسٹاگرام  پر وائرل ہورہی ہیں۔

سلطانہ صدیقی کو دیئے جانے والے ‘ٹریبیوٹ‘ کی تقریب سے جاری ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر انسٹاگرام پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں جن میں مداحوں کی توجہ ‘ویسٹرن ڈریس‘ کے ساتھ کھسہ پہنی ہوئی اداکارہ ماہرہ خان کی جانب تیزی سے مرکوز ہورہی ہے۔

گزشتہ سال اپنے قریبی دوست اور بزنس مین سلیم کریم سے ازدواجی تعلق میں بندھنے والی اداکارہ کی ویڈیوز دیکھکر صارفین کا کہنا ہے کہ ‘پاکستانی اور بھارتی دونوں فلم انڈسٹری میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والی اداکارہ ‘ویسٹرن ڈریس‘ کے ساتھ کھسہ پہننے کی اتنی بڑی ‘اسٹائلنگ مسٹیک‘ نہیں کرسکتیں یقینا دال میں کچھ کالا ہے جو بتایا نہیں جارہا‘۔

مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری اداکارہ ویڈیوز اور تصاویر کے کمنٹ سیکشن میں اس شبے کا اظہار کیا جارہا ہے کہ اداکارہ مبینہ طور پر ‘پریگننٹ‘ ہیں اور وہ اس بات کو ابھی میڈیا اور مداحوں سے چھپا رہی ہیں‘۔

واضح رہے اٹلی سے جاری کی جانے والی اپنی بولڈ تصاویر پر مداحوں کی جانب سے ماہرہ کان کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا تاہم حالیہ تقریب کی ویڈیوز دیکھ کر مداح متجسس ہیں کہ کیا واقعی اداکارہ ماہرہ اور سلیم کریم ننھے مہمان کو خوش آمدید کہنے والے ہیں۔

تازہ ترین