پاکستان

ریحام خان بھی بجلی کا بل دیکھ کر تلملا اٹھیں

صحافی نے حکومت کو بے حس قرار دے دیا

Web Desk

ریحام خان بھی بجلی کا بل دیکھ کر تلملا اٹھیں

صحافی نے حکومت کو بے حس قرار دے دیا

صحافی نے حکومت کو بے حس قرار دے دیا
صحافی نے حکومت کو بے حس قرار دے دیا

سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ و صحافی ریحام خان بھی ناقابل برداشت بجلی کا بل دیکھ کر تلما اٹھیں۔

ان دنوں جہاں ہر جانب بجلی کے بھاری بھرکم بلوں پر عوام شدید غصے کا اظہار کرتی نظر آرہی ہے وہیں اس پریشانی نے شوبز اور سیاست سے وابستہ صاحب استطاعت لوگوں کو بھی چکراکر دکھ دیا۔

سینئر اداکار راشد محمود اور لیجنڈری فلمساز سنگیتا کے بعد اب نامور شخصیت ریحام خان بھی بجلی کا بل سوشل میڈیا پر لے آئیں۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ایکس پر ریحام خان نے پوسٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ماہ جون کے مہینے میں انہیں 59 ہزار 471 ’’ کے بل کا دھچکا لگا ہے۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

ریحام خان نے پوسٹ میں لکھا کہ،’مجھے ابھی جون کے مہینے کا بجلی کا بل موصول ہوا ہے۔حلانکہ میں اپنے لاہور والے گھر میں صرف 12 دن رہی ہوں اور ایک کمرے میں صرف ایک اے سی استعمال کیا ہے جو کہ بالکل نیا ہے’۔

انہوں  نے اپنی پوسٹ میں حکومت کو بے حس قرار دیتے ہوئے مزید لکھا کہ،’اب کراچی جیسے شہر میں اگر  ایک شخص جس کی کمائی 1 یا 2 لاکھ ہے اور چھوٹے بچے اسکول یا کالج میں پڑھتے ہیں وہ یہ کیسے برداشت کر سکتا ہے؟ یا ایک ریٹائرڈ پنشنر یہ کیسے برداشت کر سکتا ہے؟۔

ریحام خان کا کہنا تھا کہ ،’یہ حکومت مجرمانہ بے حسی کا مظاہرہ کر رہی ہے’۔

تازہ ترین