انفوٹینمنٹ

امبانی کی تقریب کیلئے جسٹن بیبر بھارت پہنچ گئے

جسٹن بیبر امبانی کی تقریب میں پرفارمنس کا معاوضہ کتنا لینگے؟

Web Desk

امبانی کی تقریب کیلئے جسٹن بیبر بھارت پہنچ گئے

جسٹن بیبر امبانی کی تقریب میں پرفارمنس کا معاوضہ کتنا لینگے؟

جسٹن بیبر کی بھارت آمد نے مداحوں کو خوش کردیا
جسٹن بیبر کی بھارت آمد نے مداحوں کو خوش کردیا

بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریب میں پرفارمنس دینے کیلئے کینیڈین پاپ اسٹار جسٹن بیبر بھارت پہنچ گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کے سنگیت میں ہالی وڈ کے بڑے نام پرفارم کرنے والے ہیں جن میں ڈریک ، اڈیلے، لانا ڈیل رے اور جسٹن بیبر شامل ہیں۔

رپورٹس کے مطابق 5 جولائی کو منعقدہ سنگیت میں شاندار پرفامنس دینے کیلئے جسٹن بیبر بھارت پہنچ گئے ہیں جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔

یاد رہے کہ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ 12 جولائی کو ممبئی میں تعمیر جیو ورلڈ کنوینشن سینٹر میں شادی کرنے جارہے ہیں جو دیگر تقریبات کی طرح معروف شخصیات سے سجا ہوا ایک فرنڈ فنکشن ہوگا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جسٹن بیبر کی کار ممبئی میں دیکھی گئی ہے اور سنگیت میں پرفارمنس کے لیے جسٹن بیبر کو بطور معاوضہ 10 ڈالر ملین دیے جائینگے۔

اس سے قبل اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی پر ویڈنگ فیسٹیویٹیز میں عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ ریحانہ نے پرفارم کیا تھا اور یہ دعویٰ کیا گا تھا کہ ریحانہ کو مبینہ طور پر شادی میں پرفارم کرنے کے لیے 50 کروڑ بھارتی روپے سے زائد ادا کیے گئے ہیں۔

تازہ ترین