کھیل

بنگلا دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز، قومی ٹیم کی کپتانی کون کریگا؟

تاریخ اور شیڈول کا باضابطہ اعلان جلد کیا جائے گا۔

Web Desk

بنگلا دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز، قومی ٹیم کی کپتانی کون کریگا؟

تاریخ اور شیڈول کا باضابطہ اعلان جلد کیا جائے گا۔

(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)
(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے تصدیق کی ہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے شان مسعود بطور کپتان برقرار رہیں گے۔

محسن نقوی نے بتایا کہ انہوں نے حال ہی میں شان مسعود سے ویڈیو کال پر ٹیم میں بہتری کے حوالے سے بات چیت کی ہے۔

شان مسعود اِن دنوں لندن میں کاؤنٹی کرکٹ کھیل رہے ہیں، اس لیے بالمشافہ ملاقات ممکن نہیں تھی، محسن نقوی نے کہا کہ شان مسعود کو کپتان کے عہدے سے ہٹانے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگوں نے شان مسعود کی کپتانی کے بارے میں مثبت رائے دی ہے، کسی نے کوئی منفی رپورٹ نہیں دی۔

پی سی بی نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے وینیوز کو حتمی شکل دے دی ہے جوکہ ملتان، کراچی اور راولپنڈی میں کھیلی جائے گی، تاریخوں اور شیڈول کا باضابطہ اعلان جلد کیا جائے گا۔

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے حوالے سے محسن نقوی نے تصدیق کی کہ بھارتی ٹیم سمیت دیگر تمام ٹیموں کے میچز پاکستان میں ہی کھیلے جائیں گے۔

چیمپیئنز ٹرافی کا مجوزہ شیڈول آئی سی سی کو بھیج دیا گیا ہے، ایونٹ کا کامیاب انعقاد یقینی بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔

تازہ ترین