فلم / ٹی وی

ظہیر اقبال کو بھی سوناکشی کی صلاحیتوں نے دنگ کردیا

میری بیوی کو ڈرانا مشکل ہی نہیں ناممکن ہے

Web Desk

ظہیر اقبال کو بھی سوناکشی کی صلاحیتوں نے دنگ کردیا

میری بیوی کو ڈرانا مشکل ہی نہیں ناممکن ہے

میری بیوی کو ڈرانا مشکل ہی نہیں ناممکن ہے
میری بیوی کو ڈرانا مشکل ہی نہیں ناممکن ہے

بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کے شوہر ظہیر اقبال بھی اہلیہ کی صلاحیتوں کے گن گانے لگے۔

سول میرج ایکٹ کے تحت اپنے دیرینہ محبت سے شادی کرکے نئی زندگی کا خوشگوار آغاز کرنے والی دبنگ اداکارہ سوناکشی سنہا ان دنوں اپنی نئی ہارر کامیڈی فلم ’کاکوڈا’ کیلئے تیار ہیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سوناکشی سنہا  اس ہارر کامیڈی فلم کے مختلف پوسٹرز جاری کررہی ہیں جس میں انہیں ’کاکوڈا’ نامی بھوت سے مقابلہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ کی کارگردگی سے متاثر جہاں فلم بینوں میں جوش و ولولہ پایا جارہا ہے وہیں سوناکشی کے شوہر ظہیر اقبال بھی اہلیہ کے گن گاتے دکھائی دیے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ظہیر اقبال نے اسٹوری اپڈیٹ کی جس میں انہوں نے فلم کا ٹیرز شیئر کرتے ہوئے انہیں خبردار کردیا۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

ظہیر اقبال نے لکھا ،’میری بیوی کو ڈراما مشکل ہی نہیں بلکہ نا ممکن بھی ہے، ویلڈن کاکوڈا!’۔

واضح رہے کہ مافوق الفطرت کامیڈی فلم ’کاکوڈا’ میں اداکارہ سوناکشی سنہا کے علاوہ اداکار رتیش دیش مکھ، ثاقب سلیم اور آصف خان بھی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔

اس ہارر کامیڈی فلم کی کہانی اتر پردیش کے متھرا ضلع کے رتوڈی گاؤں میں قائم، 'کاکوڈا' ایک عجیب رسم کے گرد گھومتی ہے جس نے گاؤں کو برسوں سے دوچار کر رکھا ہے۔

رتوڈی کے ہر گھر میں دو ایک جیسے نظر آنے والے دروازے ہیں- ایک عام سائز کا اور دوسرا چھوٹابتایا جاتا ہے کہ ہر منگل کو شام 7:15 پر، چھوٹا دروازہ ضرور کھولنا چاہیے، ورنہ گھر کے آدمی پر کاکوڈا کا قہر نازل ہو گا۔

لیکن سوال یہ ہے کہ آخر یہ کاکوڈا ہے کون؟اور وہ آخر گاؤں کے مردوں کو سزا کیوں دیتا ہے؟ گاؤں والے اس جن سے کیسے آزاد ہوں گے؟یہ وہ سوالات ہیں جن کا جواب اس فلم کو دیکھنے کے بعدہی ملے گا۔

یہ فلم رواں ماہ 12 تاریخ کو زی فائیو پر ریلیز کی جائے گی۔

تازہ ترین