دلچسپ و خاص

کیا واقعی رونالڈو کو یوٹیوب چینل بنانے کی اجازت نہیں؟

ماضی میں رونالڈو کا ٹک ٹاک اکاؤنٹ بھی بین کیا جاچکا ہے۔

Web Desk

کیا واقعی رونالڈو کو یوٹیوب چینل بنانے کی اجازت نہیں؟

ماضی میں رونالڈو کا ٹک ٹاک اکاؤنٹ بھی بین کیا جاچکا ہے۔

(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)
(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے بارے میں حالیہ کچھ عرصے سے یہ افواہیں گردش کررہی ہیں کہ انہیں اپنا یوٹیوب چینل بنانے کی اجازت نہیں ہے۔

پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو دنیا کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں شمار کیا جاتا ہے، جن کے دنیا بھر میں لاکھوں مداح ہیں۔

حالیہ رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ 39 سالہ فٹبالر کو اپنا یوٹیوب چینل بنانے کی اجازت نہیں ہے کیونکہ سبسکرائبرز اور ویوز کی ممکنہ تعداد کے سبب یہ پلیٹ فارم کریش کرجائے گا اور کروڑوں ویوز کے بدلے انہیں بھاری آمدنی بھی یوٹیوب ادا نہیں کر سکےگا۔

حقیقت یہ ہے کہ یہ رپورٹس محض قیاس آرائیوں پر مبنی ہیں، یوٹیوب انتظامیہ کی جانب سے باضابطہ طور پر ایسی کسی پابندی کی تصدیق نہیں کی جاسکی ہے۔

2023 میں رونالڈو کے نام سے ایک ٹک ٹاک اکاؤنٹ بنایا گیا تھا جسے اُن کا آفیشل اکاؤنٹ قرار دیا جارہا تھا۔

اِس اکاؤنٹ نے تیزی سے لاکھوں ویوز حاصل کرلیے تھے اور اس اکاؤنٹ پر پوسٹ کردہ ویڈیوز پر بھی لاکھوں ویوز آگئے تھے، تاہم کچھ ہی عرصے بعد ٹک ٹاک انتظامیہ نے کوئی واضح وجہ بتائے بغیر اِس اکاؤنٹ پر پابندی لگا دی تھی۔

اُس وقت بھی یہ افواہیں گردش کرنے لگی تھیں کہ یہ پلیٹ فارم رونالڈو کو ان کی ویڈیوز پر لاکھوں ویوز کے بدلے بھاری رقم ادا کرنے کا متحمل نہیں تھا اس لیے ان کا اکاؤنٹ بین کردیا گیا۔

تاہم بعدازاں یہ اطلاعات سامنے آئیں کہ رونالڈو کا آفیشل ٹک ٹاک اکاؤنٹ سمجھا جانے والا یہ اکاؤنٹ دراصل کسی مداح کی جانب سے بنایا گیا 'فین اکاؤنٹ' تھا۔

رونالڈو کے مداح انہیں ان کے دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر فالو کر سکتے ہیں، انسٹاگرام پر رونالڈو کے 633 ملین فالوورز ہیں جبکہ ایکس (ٹوئٹر) پر اُن کے 111 ملین سے زیادہ فالوورز ہیں۔

اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کرسٹیانو رونالڈو وقتاَ فوقتاَ اپنی ذاتی زندگی اور کیریئر کے یادگار لمحات کو اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے رہتے ہیں۔

تازہ ترین